نینشل ہائی وے پر سروس روڈ کی تعمیر جاری ، حسین انصاری کی قیادت میں مفتی اسمٰعیل کی ٹیم جائزہ لینے پہنچی
جن لوگوں کی ذمہ داری بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی تھی انہوں نے شہر کو کھنڈر بنایا ہے، ہم تعمیر و ترقی کررہے ہیں
مالیگاؤں: 3 نومبر (پریس ریلیز ) جن لوگوں نے 35 اور 25 سال راج کیا انہوں نے مالیگاؤں کو کوئی تعمیری کام نہیں دیا بلکہ وہ ہمیشہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے خلاف الزام تراشیاں کرتے رہتے ہیں ۔2004 میں سروس روڈ کیلئے جو فنڈ آیا تھا اس وقت کے اقتدار پر قابض لوگوں نے اسے ہضم کرلیا ۔شہر نے ایک خاندان کے کئی افراد کو تین دفعہ میئر بنایا ۔انکے ڈپٹی میئر رہے، اسٹینڈ چیرمین اور پربھاگ چیرمین تک بنایا ۔اگر یہ لوگ روڈ گٹر، لائٹ اور پانی کی سہولیات اچھی طرح کردیتے تو آج ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوششوں سے سو دیڑھ سو کروڑ روپے کے کام ہوئے وہ آج ہمیں نہیں کرنا پڑتا ۔یہی فنڈ آج دوسرے بڑے کام میں استعمال ہوتا لیکن ان لوگوں نے وہ سب کام نہیں کیا ۔آج شہر کے راستے کھنڈر ہوگئے ہیں ۔انہوں نے ساڑھے سات سال اقتدار میں رہنے کے بعد پورا شہر معنوں برہنہ جیسا کردیا تھا اور اس برہنہ روڈ، گٹر کو کپڑے پہنانے کا کام مفتی اسمٰعیل قاسمی کررہے ہیں ۔روڈ گٹر بنانے کی ذمہ داری ان لوگوں پر تھی لیکن انہوں نے کارپوریشن کے ذریعے کوئی کام نہیں کیا ۔اور پھر یہ سب کام آج مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی انجام دے رہے ہیں ۔آج الحمد اللہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کام زمین پر موجود ہیں ۔جہاں مفتی اسمٰعیل نے شہر کے مضافات کی بستی میں روڈ گٹر نالوں کی تعمیر کی وہیں انہوں نے اس تاریخی کام کو بھی انجام دیا ۔اس طرح کی تفصیلات حسین انصاری نے دی ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم لوگ مفتی اسمٰعیل کے تعمیری کام کا جائزہ لینے نیشنل ہائی وے پر آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر ہوٹل شملہ ان کے پاس سے چالیس گاؤں پھاٹا تک سروس روڈ اور فلائی اوور بریج کا کام دونوں سمت میں شروع ہے ۔اب تک ایک جانب 500 اور دوسری جانب 300 میٹر روڈ کی کھدائی کا کام ہوچکا ہے ۔اس کام کیلئے جدید مشنری بھی یہاں لائی گئی ہیں ۔اسی طرح لبیک ہوٹل کے پاس بھی سروس روڈ کا کام جاری ہوچکا ہے ۔اس کے علاوہ ٹہرے پھاٹا ہر بھی فلائی اوور بریج اور سروس روڈ کا کام جاری ہے ۔اس پورے کام کیلئے تقریباً 200 ملازمین کا اسٹاف موجود ہیں ۔یہ کام 165 کروڑ روپے کے فنڈ سے کیا جارہا ہے ۔حسین انصاری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر اب تک شہر کے تقریباً 500 سے زائد افراد حادثہ کا شکار ہو کر ہلاک ہو کے ہوچکے ہیں ۔روزانہ حادثات کو دیکھتے ہوئے مفتی اسمٰعیل نے نیشنل ہائی وے آگرہ روڈ پر سروس روڈ اور بریج کا کام جاری کروایا ہے۔یہ ایم ایل اے کا کام ہوتا ہے جسے مفتی اسمٰعیل نے کردکھایا ہے ۔یہ مالیگاؤں کے تمام لیڈران سے بڑھ کر کام ہے ۔حسین انصاری نے کہا کہ اس کام کو سو سال تک عوام یاد رکھے گی ۔حسین انصاری نے یہ بھی بتایا کہ مالیگاؤں کے اندر اور باہر بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے تعمیری کام کئے ہیں ۔اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ شہر کی عوام مفتی اسمٰعیل قاسمی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں تاکہ اسی طرح شہر کی تعمیر و ترقی ہوتی رہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com