سیاست سے پرے ملی فریضہ کے تحت میں مفتی اسمٰعیل کی عیادت کرنے اسپتال آیا ہوں :آصف شیخ


سیاست سے پرے ملی فریضہ کے تحت میں مفتی اسمٰعیل کی عیادت کرنے اسپتال آیا ہوں :آصف شیخ



مالیگاؤں : 11 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی کی آج صبح سینے میں درد ہونے سے طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔یہاں ڈاکٹر نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی دل کی تین نس بلاک ہونے کی اطلاع دی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل کی پریس عیادت کی ۔انہوں نے ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے اسپتال میں پہنچ کر مفتی اسمٰعیل کی طبیعت کے تعلق سے حال چال پوچھا ۔ڈاکٹر سے بات کرنے کے بعد آصف شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے تقاضوں اور سنت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق میں یہاں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی عیادت کرنے آیا ہوں ۔سیاسی معاملات اپنی جگہ ہوتے ہیں لیکن دینی و ملی فریضہ ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائی کی تیمار داری کریں ۔اسی جذبہ کیساتھ میں مفتی اسمٰعیل کی عیادت کرنے آیا ہوں۔اصف شیخ نے کہا کہ میرے والد شیخ رشید صاحب جب بیمار تھے تب بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی صاحب شیخ رشید صاحب کی عیادت کرنے آئے تھے اور آج ہم آئے ہیں اور تیمار داری کرنا ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مفتی اسمٰعیل کو جلد از جلد صحت یاب کرے، صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے