مفتی اسمٰعیل قاسمی ممبئی کے مسینہ ہاسپٹل میں داخل، مسلمانان شہر و بالخصوص ماؤں بہنوں سے دعاؤں کی درخواست
مالیگاؤں 12 نومبر (پریس ریلیز) کل صبح 11 نومبر کے وقت مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کو سینے میں درد اٹھی جسکے بعد ابتدائی طور پر شہر کے مشہور ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے اندو میموریل ہاسپٹل میں زیر علاج کیا گیا، میڈیکل چیک اپ کے دوران معلوم ہوا انکی تین نس 80 فیصد بلاک ہے اور باۓ پاس آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔ علاج و معالجہ کر رہے ڈاکٹروں نے انکے رشتہ داروں اور قریب کے متعلقین کو راۓ مشورہ دیا، مفتی اسمٰعیل قاسمی کو آرام کی سخت ضرورت ہے اور انھیں جتنی جلدی ممکن ہو آپریشن ہوجائے، وقفہ وقفہ سے انتہائی نگہداشت کے ساتھ علاج و معالجہ جاری رہا اور انہیں شوگر کی بیماری بھی لاحق ہے ۔مزید شکر بڑھ جانے سے رات دیر گئے ممبئی بھائیکلہ کے مسینہ اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ۔
آج دوپہر میں تقریباً 12 بجے مفتی اسمٰعیل کو ممبئی کے مسینہ ہاسپٹل میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ۔مسینہ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس سیفی ہاسپٹل میں بھی خدمات پیش کرتے ہیں ۔حسین انصاری نے مفتی اسمٰعیل کے فرزند حافظ عبداللہ کے توسط سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے اور اہل خانہ کے مشورے سے طئے کیا جائے گا مفتی اسمٰعیل کا بائے پاس آپریشن کیا جائے یا انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھ کر علاج و معالجہ کیا جائے ۔
یاد رہے کہ اسوقت ہاسپٹل میں شہر مالیگاؤں کے مشہور و معروف ڈاکٹر سعید احمد فارانی بھی موجود تھے، مفتی اسمٰعیل قاسمی کے فرزند مفتی عبیدالرحمان قاسمی، حافظ عبداللہ بردارن اور بھتیجے کے علاوہ کئی سرکردہ شخصیات محبان مفتی اسمٰعیل قاسمی موجود تھے.اس طرح کی تفصیلات حسین انصاری نے دی ۔انہوں نے اہل خانہ اور مجلس اتحاد المسلمین کے خیرخواہوں کی جانب سے شہر مالیگاؤں کے عامتہ المسلمین سے دعاؤں کی درخواست کی ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی جلد از جلد صحت یاب ہو اور اللہ تعالیٰ پھر سے قوم و ملت کی خدمات کیلئے روبہ عمل کرے اور اللہ تعالیٰ قوم و ملت کے اس اثاثے کا تادیر سایہ امت پر قائم رکھیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com