مفتی اسمٰعیل کی عیادت کرنے پہنچے شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 11 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی آج طبیعت ناساز ہونے پر انہیں دل کے امراض کے ماہر ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سماجوادی پارٹی کی امیدوار شانِ ہند و مستقیم ڈگنیٹی بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی عیادت کرنے کیلئے گورو ٹھاکرے کے اسپتال پہنچے ۔اس موقع پر شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کی عیادت کرنے پہنچے ہیں ۔یہ انسانیت کا تقاضا ہے ۔سنت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ہے ۔ہم سیاست سے پرے ہوکر مفتی اسمٰعیل قاسمی کی عیادت کرنے آئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔اس موقع پر اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ مفت اسمٰعیل میرے اچھے دوست ہیں سیاسی معاملات الگ ہیں لیکن تعلقات ہمارے آج بھی اچھے ہیں اور انکی طبیعت خراب ہونے کی خبر واقعی میں دکھ بھری ہے ۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ مفتی اسمٰعیل جلد صحتیاب ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مفت اسمٰعیل سے پانچ سال فائدہ اٹھایا انہوں نے مفتی اسمٰعیل کا دھیان نہیں رکھا ۔آج انہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ہمت کی ضرورت ہے ۔ہم اس موقع پر مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کیساتھ انسانیت کے ناطے کھڑے ہیں۔یہاں مستقیم ڈگنیٹی کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com