ہیرا پورہ و گلشن معصوم میں آصف شیخ نے کھیلا ماسٹر اسٹروک ، بھکن شاہ درگاہ سے منصورہ روڈ تک گرنا ندی پر بریج تعمیر کرنے کا اعلان
وارڈ میں تعمیر و ترقی کرنے، غنڈہ گردی و توڑی بازی کا خاتمہ کرنے اور پیرا پورہ قبرستان کی تعمیر کا وعدہ
مالیگاؤں : 8 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نامزد امیدوار آصف شیخ نے جمعرات کو ہیرا پورہ، گلشن معصوم، گلشن یاسین و اطراف کے علاقوں میں تعمیری کاموں کو انجام دینے اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے ووٹرس کے درمیان ایک تشہیری میٹنگ کا انعقاد کیا ۔موصوف نے فلورہ فنکشن ہال گلشن معصوم میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ میں کئی مسائل ہیں ۔روڈ نہیں ہے، گٹر نہیں، گارڈن نہیں، لائٹ پانی کی بہتر سہولیات نہیں ہے ۔لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، عوام سے توڑی بازی کی جارہی ہیں، غنڈہ گردی کی جارہی ہیں، ندی میں ریتی نکالنے والوں سے سو سو روپیہ ہفتہ لیا جارہا ہے ۔قبرستان کی زمین پر غیر قانونی پلاٹنگ کی جارہی ہیں ۔عوام کو چاروں طرف سے لوٹنے دبایا جارہا ہے ۔اگر کوئی آواز اٹھاتا ہے تو اسے بھی ڈرایا جاتا ہے لیکن مفتی اسمٰعیل قاسمی جو آپکی ووٹ لیکر صرف ایک خاندان کو مالی و سیاسی طاقت پہنچاتے ہیں وہ آپکے درد دکھ میں نہیں آتے، آپکی کوئی فریاد نہیں سنتا ۔مفتی محمد اسمٰعیل آپ سے ووٹ لیکر ایک خاندان کو مالا مال کررہے ہیں بدلے میں اپکو کیا ملا صرف پریشانی، تکالیف اور کچھ نہیں ۔اس لئے ابکی بار رکشا نشانی پر ووٹ دیکر مجھکو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں پھر دیکھیں کہ میں کس طرح کام کرتا ہوں، اس طرح کے جملوں کا اظہار اصف شیخ نے کیا ۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ یہ علاقہ کئی برسوں سے آباد ہے وارڈ کے کارپوریٹر بھی عوام کے مسائل حل نہیں کرتے، انکے بنگلے کا دروازہ بند رہتا ہے اور اگر کو شکایت لیکر جاتا ہے تو انہیں دھتکار دیا جاتا ہے گالیاں دی جاتی ہیں انہیں حقیر سمجھا جاتا ہے ۔اس لئے ضروری ہوجاتا ہے اب مفتی اسمٰعیل کا چکر چھوڑو اور مجھکو کامیاب کرو میں تمھیں انکی غنڈہ گردی، دادا گیری اور توڑی بازی سے قانونی طور پر آزادی دلاؤں گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ اچھائی برائی کی بات کس منہ سے کرتے ہیں؟ یہ لوگ تو بہن بیٹی کی پنچایت میں فیس کے نام پر روپیہ وصول کرتے ہیں مجبوروں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ۔عوام کو ان تکالیف سے مفتی اسمٰعیل آزادی نہیں دلائیں گے، مفتی اسمٰعیل تو انکا ہی ساتھ دینگے اور آپکی ووٹ لینے ضرور آئیں گے ۔لہٰذا آپ بلا خوف و خطر مجھکو ووٹ دیں، میرا ڈنڈا جھنڈا مت لگاؤ، صرف رکشا نشانی پر ووٹ دیں اور بدل ڈالیں نظام گلشن، آصف شیخ نے کہا کہ برسوں اس علاقے میں اقتدار کرنے والوں نے صرف اپنی جیب بھرا ہے وارڈ کھنڈر ہوگیا ہے ۔میں کامیاب ہوا تو اس علاقے میں روڈ، گٹر کی تعمیر کرونگا، لائٹ صفائی کا نظم کرونگا، گارڈن، شادی ہال اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرونگا ۔
آصف شیخ نے اس علاقے میں ماسٹر اسٹروک کھیلتے ہوئے کہا کہ اگر اس علاقے کی عوام نے زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر مجھکو کامیاب کیا تو میں گرنا و موسم ندی کے کنارے پر آباد حضرت بھکن شاہ درگاہ سے منصورہ روڈ تک گرنا ندی پر ایک شاندار بریج کی تعمیر کرونگا تاکہ شہریان بالخصوص منصورہ میں پڑھنے والے بچوں کیلئے آمد و رفت کیلئے ایک محفوظ راستہ ہو سکے ۔منصورہ روڈ پر گیرج لائن والے مسلم بھائیوں کو بھی محفوظ راستہ مل سکے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ نیشنل ہائی وے گرنا بریج اور موتی باغ ناکہ والے روڈ سے گزرنے والے گرنا بریج سے کے استعمال سے زیادہ محفوظ راستہ بھکن سے سے گرنا ندی پر بنانے والا بریج ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس بریج سے گرنا روڈ پر آباد ہیرا پورہ، گلشن یاسین، گلشن معصوم، گلشن مالک کی عوام کے روزگار بڑھیں گے اور عوام کو سہولیات میسر ہوگی ۔اس کے علاوہ ہیرا پورہ قبرستان کی تعمیر بھی ہم کروا کر دینگے ۔اسی طرح وارڈ کے دیگر مسائل کو بھی حل کرینگے ۔ہم مفتی اسمٰعیل کے جیسا ووٹ لیکر وارڈ کو لاوارث نہیں چھوڑتے ہیں ہم کام کرنے والے ہیں ۔جو لوگ اچھائی برائی کی بات کررہے ہیں وہ اصل میں زور مچا رہے ہیں جس طرح چور شور مچاتا ہے۔لہٰذا 20 نومبر کو رکشا نشانی پر آصف شیخ کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس میٹنگ میں عوام کی کثیر تعداد جلسہ میں تبدیل ہوگئی ۔اسٹیج پر وارڈ و اطراف کے علاقوں کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com