"جُڑینگے تو جیتں گے" نعرہ کو لیکر دستور ہند کیساتھ جمعہ کو رضا چوک پر سماجوادی کا جلسہ عام
مہاوکاس اگھاڑی سے شان ہند امیدوار، تمام پارٹیاں جلسہ عام میں موجود رہیں گی: مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 7 نومبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی انڈیا لائنس کے اتحاد سے مہاوکاس اگھاڑی کی امیدوار ڈکلئیر کردی گئی ہے ۔ممبئی سے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے حوالے سے اس طرح معلومات مستقیم ڈگنیٹی نے اور بتایا کہ ابو عاصم اعظمی کی ہدایات پر مہاوکاس اگھاڑی کی تائید کردہ امیدوار شان ہند کو مالیگاؤں اسمبلی چناؤ میں نامزد کیا گیا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے رضا چوک میں 8 نومبر بروز جمعہ کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک اسمبلی چناؤ کے تشہیری جلسہ عام میں مہاوکاس اگھاڑی کی دیگر سیاسی پارٹیاں بھی شامل رہیں گی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ کچھ سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوگئی ہے جو جلسہ عام میں موجود رہیں گی اور بقیہ پارٹیوں سے بھی ایک دو روز میں حمایت حاصل کرلی جائے گی ۔
مستقیم نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ بیان بٹیں گے تو کٹیں گے کا جواب سماجوادی پارٹی نے دیتے ہوئے کہا کہ جُڑینگے تو جیتں گے نعرہ کو لیکر ہم دستور ہند (پریمیبل) کیساتھ رضا چوک پر سماجوادی کا جلسہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک اور ریاست دستور ہند کے ساتھ چلے گی ۔کسی کی فرقہ پرستی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم نے نہالی سوچ اور سماجوادی سوچ کیساتھ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔ہم نے شہریان کو ہر محاذ پر انصاف دلانے کی کوشش کی ہے چاہے پھر بدعنوانی کا معاملہ ہو یا بزدل قیادت کا، نہالی سوچ لیکر سماجوادی پارٹی اسمبلی کے چناؤ میں حصہ لے رہی ہیں اور عوام کی محبتوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس مرتبہ تبدیلی کی لہر ہے جو سماجوادی کا بیڑا پار لگائے گی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے عوام سے ہزاروں کی تعداد میں جلسہ عام میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com