ہمارے سیاسی مخالفین صرف جھوٹ اور گمراہی پھیلا کر عوام میں تفرقہ پیدا کررہے ہیں، ہمارے پاس مالیگاؤں کیلئے تعمیری پروجیکٹ ہے


ہمارے سیاسی مخالفین صرف جھوٹ اور گمراہی پھیلا کر عوام میں تفرقہ پیدا کررہے ہیں، ہمارے پاس مالیگاؤں کیلئے تعمیری پروجیکٹ ہے 


ٹیسٹ سیریز کا وقت ختم، اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا وقت آگیا، ورکروں کو گھروں گھر پھیل جانے کی ہدایت، رکشا نشانی پر ووٹ کی اپیل


عوام مالیگاؤں کے سپوت آصف شیخ کے جلسے میں پہنچ کر اویسی سے زیادہ محبت کا ثبوت دیں، جس دن اویسی کا جلسہ اسی دن ہمارا جلسہ :آصف شیخ 



مالیگاؤں : 12 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کی عوام کو موجودہ سیاسی منظر نامہ پر غور کرتے ہوئے جائزہ لینا چاہئے کہ ہم تعمیر و ترقی کی بات کررہے ہیں اور ہمارے سیاسی مخالفین جھوٹ پھیلا کر، الزام لگا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ہم مذہبی تعلیم کے ساتھ انسانی ہمدردی و بھائی چارہ کیلئے شہر میں سیاسی اسٹیج سے بات کررہے ہیں لیکن کچھ لوگ صرف ایک کرسی کیلئے شہریان کو دو سماج میں تقسیم کرنے اور برادری واد میں الجھانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ۔جو کہ غیر مناسب ہے ۔عوام کو سوچنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں ہمیں آپس میں مل جل کر رہنا چاہیے ۔اس شہر کے علماء کرام کو بھی آگے بڑھ کر مالیگاؤں کی بقاء کیلئے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف ہڈکو کالونی میں عبد المجید بکھار والا کی صدارت میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے دوران تقریر کہا کہ ہم مینو فیسٹیو لیکر عوام کو بتا رہے ہیں کہ ہم کس طرح تعمیر و ترقی کرینگے، ایک وسیع مینو فیسٹیو ہم نے تیار کیا ۔ہم نے کرنے والے کام کو ہی مینو فیسٹیو میں شامل کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے مالیگاؤں میں پانچ اضلاع پر مشتمل ڈیوژنل حج ہاؤس بنانے کا وعدہ ہم کیا ۔غریب مزدوروں و کرایہ داروں کو گھر کل یوجنا میں مفت میں مکان کا وعدہ، مزدوروں کیلئے اسکیم، بنکروں کیلئے ،خواتین کیلئے ہم کام کا وعدہ کررہے ہیں اور ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس ووٹ لینے کیلئے کوئی کام نہیں ہے ۔وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں، تفرقہ پھیلا رہے ہیں، جھوٹ بول رہے ہیں ۔اچھائی برائی پر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ جو لوگ اچھائی برائی کی بات کررہے ہیں انہیں کوئی حق نہیں ہے اس پر بات کرنے کا، انہیں تو اپنا گریبان جھانکنا چاہیے ۔دین کے نام پر سیاست کرنا اچھی بات نہیں ہے ۔ہار اور جیت کو لیکر عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجھکو کام کرتے آتا ہے ۔ہمارے بنکر بھائیوں کو پتہ ہے کہ میں کس طرح کام کرتا ہوں ۔

آصف شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہڈکو کالونی کی عوام کو بھی گمراہ کیا گیا ۔جھوٹ بول کر ہمارے خاندان کو بدنام کیا گیا ۔کبھی ہزار کھولی پر الزام، کبھی سلام چاچا روڈ تو کبھی کُسمبا روڈ اور ہڈکو کالونی کو بدنام کی کوشش کی جارہی ہیں ۔بارہ نومبر معاملہ میں 25 لوگوں کو پیسہ لگا کر جیل سے میں نے رہا کروایا ۔سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ شہید عبد الحمید روڈ کے لوگوں سے آپ کیوں نفرت کرتے ہو؟ وجہ بتاؤ ہم معافی مانگ لینگے۔اس علاقے کے نوجوانوں اور بیٹیوں کو رشتہ کیلئے تکلیف ہوتی ہیں ۔اپکو نہیں پتہ آپ صرف الزام لگا کر چلے جاتے ہو ۔جھوٹا الزام لگانا بند کریں ۔خدارا ہم بھی مسلمان ہیں اس علاقوں میں رہنے والے لوگ بھی مسلمان ہیں اگر آپکے دل میں کچھ ہوگا تو بتائیے ہم علاقے کی جانب سے آپ معافی مانگتے ہیں لیکن جھوٹ اور الزام تراشی نہ کیجئے ۔آگرہ روڈ کے اس جانب بھی مسلمان رہتے ہیں، ایک اللہ اور ایک رسول اور ایک قرآن کو ماننے والے لوگ آباد ہیں ۔اب بس کیجئے بہت ہوگیا ۔سیاست اپنی جگہ رکھئے ۔ہر ایک کو مرنا ہے ۔آصف شیخ نے کہا مجھکو رات کو نیند آتی ہے، میں آرام سے سوتا ہوں، میں نے پانچ سال اچھا کام کیا اور آج بھی اچھا کام کررہا ہوں اس لئے میں مطمئن ہوں، پانچ سال تک میں نے طلباء کو کتابیں دی، حج ٹریننگ سینٹر بنوایا،اردو گھر بنوایا، پلاٹ اسٹیشن بنوایا، فلائی اوور بریج بنوایا ۔تعمیر و ترقی کے کام کئے ۔آپ نے کچھ کام نہیں کیا اس لئے آپ صرف جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔


آصف شیخ رشید نے جلسہ عام سے کہا کہ کچھ لوگ دو تین دن سے زیادہ ہی پھڑ پھڑا رہے ہیں انہیں ڈر ہے کہ شیخ آصف چن کر آگیا تو ہمارا کیا ہوگا؟ لیکن میں ایسا کچھ نہیں کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کانرر میٹنگ میں غلط جملوں کا استعمال کررہے ہیں۔سیاسی اسٹیج سے گندے الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔اس جانب علما کرام کو آگے آنا چاہیے۔غیر مناسب الفاظ کا استعمال سیاست میں بند ہونا چاہئے ۔ایسے ایسے غیر سائشتہ الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے ہمارے شہر کے تعلق سے برادران وطن کیا سوچتے ہونگے کہ اسطرح کی گندی باتیں الیکشن میں کی جارہی ہیں۔ان پر کیا اثرات ہونگے ۔ہم اپنے کردار سے اپنوں اور برادران وطن کا دل جیت سکتے ہیں اس لئے ہمیں اچھی زبان و کردار پیش کرنا ہوگا ۔آصف شیخ نے انتہائی عاجزانہ انداز میں کہا کہ شہریان کو آگے آکر اس شہر کو بچانا ہوگا، ایک موقع مجھکو دیں اور بھاری ووٹوں سے کامیاب کریں ۔میں سب کو ساتھ لیکر مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کرونگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کا وقت ختم اب ٹونٹی ٹونٹی کا وقت آگیا ہے، ورکروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب گھروں گھر پھیلا جائیں، عوام سے اپیل کریں،رکشا نشانی بتائیں اور مینو فیسٹیو لیکر عوام سے ووٹوں کی اپیل کریں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کو سلامت آباد چوک کے جلسہ میں اہم اعلان کیا جائے گا اور سیاسی مخالفین ،کے پول کھولے جائیں گے ۔اسی طرح جھوٹوں کیا سیاست کا سچائی سے جواب بھی دیا جائے گا ۔اس جلسہ میں بھی انہوں نے شہریان سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ میں مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ میں مالیگاؤں کا سپوت ہوں ۔جس دن اویسی آئیں گے اس دن انڈین سیکولر پارٹی کا ہمارا آخری جلسہ ہوگا اور مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اویسی کے جلسے سے زیادہ تعداد میں عوام میرے جلسے میں آئیں ۔میں مالیگاؤں کا سپوت ہوں عوام مجھکو اویسی سے زیادہ محبت کا ثبوت دیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے جلسے میں باہر کے مقررین آرہے ہیں لیکن میرے ساتھ کون ہیں؟ آج شیخ رشید نہیں، شیخ خلیل دادا نہیں، آج میرے ساتھ اللہ تعالیٰ ہے اور مالیگاؤں کی تمام عوام ہیں ۔ میں مالیگاؤں کی عوام کے بھروسے چناؤ لڑ رہا ہوں۔ہمیں تعمیر و ترقی کیلئے مالیگاؤں کے آصف شیخ کو ہی ووٹ دینا ہے ۔اس جلسہ عام میں محمود شاہ، حافظ انیس اظہر ،سلیم انور،عمران شیخ رشید، فیروز دبنگ ریاض علی، فاروق کالیا، وغیرہ نے تقریر کی جبکہ ،واحد انصاری نے رکشا نشانی پر ووٹ دینے کیلئے ایک نظم پیش کی ۔ ارشاد انجم کی نظامت اور رسم شکریہ پر جلسہ عام کا اختتام ہوا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے