آپ مجھکو ووٹ دو ،میں مالیگاؤں میں ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کالج لاؤنگا:اعجاز بیگ
سابق و موجودہ ایم ایل اے فرقہ پرستوں کے آلہ کار و شہر کو کھنڈر بنانے کے ذمہ دار ہیں ، کانگریس کا جلسہ
مالیگاؤں : 2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) میں نے 2001 کے فساد میں مسلمانوں کی مدد کی، دونوں بم دھماکوں میں عوام کی خدمت کی، کورونا کے ایام میں عوام کی خدمت کی اور آج تک میں عوامی خدمت کررہا ہوں ۔میں نے شہر میں تقریباً 17 کروڑ روپے کے تعمیری کام منظور کروائے ۔صدر بلدیہ کے سفر سے لیکر آج تک میں نے شہر کی ترقی کیلئے جدوجہد کی ہے ۔اور آگے بھی خدمت کرتا رہوں گا ۔اپ مجھکو ووٹ دیکر اسمبلی میں کامیاب کرو، میں مالیگاؤں میں ایم بی بی ایس کالج اور بی ڈی ایس کالج لاؤنگا ۔شہر سے پاور کمپنی کو باہر نکالوں گا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار اعجاز بیگ نے کیا ۔موصوف خیابان نشاط چوک پر منعقدہ کانگریس کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے سابق و موجودہ ایم ایل اے پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاور کمپنی سے لاکھوں روپے لیا ہے ۔اسی لئے یہ لوگ کمپنی کے خلاف کچھ بولتے نہیں لیکن میں روز پاور کمپنی سے پریشان لوگوں کی مدد کرتا ہوں ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کے پاس شندے کا مال ہے اور آصف شیخ کے پاس اجیت پوار کا مال ہے اور میں غریب ہوں لیکن دل کا امیر ہوں ۔انہوں نے شہر کو کھنڈر بنایا ہے ۔ان کے خلاف کمشنر جیسے آفیسر بھی بولتے ہیں، اعجاز بیگ نے کہا کہ میں ڈیم کے اطراف میں زمین اکوائر کروا کر مالیگاؤں کو مزید پانی کا کوٹہ بڑھانے کی کوشش کرونگا ۔میں شہر کی تعمیر و ترقی چاہتا ہوں ۔کانگریس پارٹی فرقہ پرستوں سے لڑنے والی ہے لیکن مفتی اسمٰعیل اور آصف شیخ شندے و اجیت پوار یعنی بی جے پی کے امیدوار ہیں ۔شہر کی عوام اب انہیں ووٹ نہ دیں بلکہ مجھکو اسمبلی میں کامیاب کریں ۔میرے پاس کئی تعمیری پروگرام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ لیڈران بچوں کی کچھڑی بھی کھا رہے ہیں ۔ہر طرف بدعنوانی کی جارہی ہیں ۔شیخ آصف اور انکے والد والدہ میئر بنے انہوں نے کچھ کام نہیں کیا ۔اور مفتی اسمٰعیل چار سو کروڑ روپے کے کام کا دعویٰ کرتے ہیں۔اعجاز بیگ نے کہا کہ اگر مفتی اسمٰعیل نے ثابت کردیا تو پھر میں انکی ورکری کرونگا ۔اس جلسہ عام میں جمیل کرانتی و دیگر ذمہ داران نے اظہار خیال کیا ۔جلسہ گاہ میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com