ایم ایل اے عوامی مسائل پر خاموش رہتے ، ابو عاصم اور شان ہند ہی نمائندگی کرتے ہیں،رضوان بیٹری والا کی سماجوادی کو حمایت



ایم ایل اے عوامی مسائل پر خاموش رہتے ، ابو عاصم اور شان ہند ہی نمائندگی کرتے ہیں،رضوان بیٹری والا کی سماجوادی کو حمایت 



اکبر الدین اویسی نے تلنگانہ کے تعمیری کام بتائے لیکن مالیگاؤں کے ایم ایل اے کے کام کاج نہیں بتا سکے :شان ہند 


 شہر کو ایسا نمائندہ چاہئے جو مراٹھی جانتا ہو،ڈپارٹمنٹ سے لڑنا جانتا ہو، شہر میں تبدیلی کی لہر :مستقیم ڈگنیٹی 



مالیگاؤں : 7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کی عوام ووٹ دیتی ہیں اور اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں اور اسی طرح کچھ سماجی تنظیم اور سرکردہ شخصیات جو کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے ہم نے ان سے رائے طلب کی اور پھر یہ طئے پایا کہ سماجوادی پارٹی کو حمایت دی جائے کیونکہ انہیں ابھی تک کسی نے آزمایا نہیں ہے ۔باقی مفتی اسمٰعیل اور آصف شیخ آزمائے ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ ابو عاصم ہی مسلمانوں کی نمائندگی کرتے اسمبلی میں نظر آتے ہیں ۔مالیگاؤں کے رکن اسمبلی خاموش رہتے ہیں ۔شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی اور ابو عاصم عوامی مسائل پر نمائندگی کرتے رہتے ہیں اس لئے ہم نے انہیں حمایت دی ہے ۔مالیگاؤں کو ضلع بنانے، زمین کی غیر قانونی خرید و فروخت پر روک لگائی جائے، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے ۔ایم ایل اے فنڈ کا استعمال صحیح سمت میں کیا جائے، پرائمری اسکولوں کو دہلی کی طرز پر بنایا جائے، تعمیری کاموں کا اسٹیمیٹ بورڈ لگایا جائے، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں سہولت فراہم کروانے کا انتظام کیا جائے، بجلی کمپنی اور گھر پٹی و پانی پٹی پر روک لگایا جائے، آگرہ روڈ پر فلائی اوور بریج کی انکوائری کی جائے، اس طرح کی مشروط مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے سماجوادی امیدوار شان ہند کو دی ۔


اس موقع مستقیم ڈگنیٹی نے رضوان بیٹری والا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں ایسا نمائندہ چاہئے جو مراٹھی جانتا ہو، ڈپارٹمنٹ سے لڑنا جانتا ہو ۔25 سالوں بعد مالیگاؤں میں بدلاؤ کی لہر ہے ۔شان ہند کو نمائندہ بنایا گیا تو ہم ہمارے حقوق سود سمیت وصول کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اندیا الائنس یعنی مہاوکاس اگھاڑی کی امیدوار ہے ۔کچھ پارٹیوں نے ہمیں حمایت دی ہے اور بقیہ پارٹی جمعہ کو رضا چوک پر جلسہ عام میں حمایت دیگی ۔تمام پارٹیوں کو ہم نے جلسہ عام شرکت کی دعوت دی ہے ۔


سماجوادی کی نامزد امیدوار شان ہند نے کہا کہ شہر میں اب ہمیں نظر آتا ہے کہ تبدیلی کی لہر ہے۔رضوان بیٹری والا اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے حمایت کرنا اس بات کی علامت ہے کہ شہر تبدیلی کی سمت گامزن ہے ۔سیاسی لوگوں کا نمائندہ بننے سے ہی ورکروں اور عوام کے کام کاج ہوتے ہیں لیکن جو لوگ سیاسی نہیں ہے اس سے شہر کو نقصان ہورہا ہے ۔منشیات اور غنڈہ گردی کے علاوہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کیخلاف ہمیں عوام کا سپورٹ مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 23 تاریخ کو مالیگاوں کی عوام نیا ایم ایل اے منتخب کریگی ایسی ہمیں امید ہے ۔اکبر اویسی نے بتایا کہ تلنگانہ میں انہوں نے کیا کام اور کیا نہیں لیکن مالیگاؤں میں انکے نمائندے نے کیا کام کیا وہ نہیں بتایا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے شہر میں چناؤ لڑ رہے ہیں ۔لیکن دونوں سیاسی جماعت کچے پکے علاقے میں چناؤ لڑ رہے ہیں ۔اس پر شان ہند مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ درجنوں ذمہ داران موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے