جمعہ کو سلام چاچا روڈ پر آصف شیخ کا جلسہ عام،تعمیری و ترقی کی بات سننے عوام سے شرکت کی اپیل



جمعہ کو سلام چاچا روڈ پر آصف شیخ کا جلسہ عام،تعمیری و ترقی کی بات سننے عوام سے شرکت کی اپیل 



موجودہ ایم ایل اے کی ناکامی و بدعنوانی، جھوٹ اور فرقہ پرستوں سے سانٹھ گانٹھ کے تعلق سے انکشافات کئے جائیں گے 




مالیگاؤں :7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (انڈین سیکولر پارٹی) کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید کا انتحابی جلسہ عام مورخہ 8 نومبر بروز جمعہ کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک سلام چاچا روڈ شکاری چوک پر منعقد کیا جارہا ہے ۔اس جلسہ عام میں دیگر مقررین کے علاوہ آصف شیخ رشید اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔اس طرح کی تفصیلات موصوف نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس جلسہ عام میں موصوف آصف شیخ 9 بجکر 20 منٹ پر تقریر کیلئے مائک پر آجائیں گے ۔اس جلسہ عام میں ہم بات کرینگے تعمیر و ترقی کی، ہم بات کریں گے جھوٹ اور گمراہی کیخلاف سچائی، ہم بات کرینگے ہم سب ایک ہیں کی ،ہم بات کرینگے تعلیم کی، روزگار کی، گارڈن کی، سولار بجلی کی، طلباء کی، بنکروں و مزدوروں کی، خواتین کی، طالبات کی، ہم بات کرینگے مالیگاؤں شہر کی اور مہاراشٹر کے مسلمانوں کی ۔ہم انکشاف کرینگے جھوٹی سیاست کرنے والوں کے جھوٹے وعدے کی، بدعنوانی کی، کمیشن خوری کی، ہم بات کرینگے فرقہ پرستوں سے ملنے والوں کی، ہم بات کرینگے شندے سے محنت کرنے اور پانچ سال تک مالیگاؤں کی عوام کو دھوکہ دینے والے سفید پوش میں ملبوس کالے کارنامے والوں کی ۔اس کے علاوہ دیگر تعمیری و فلاحی موضوعات پر بھی آصف شیخ اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔انہوں نے اس پریس ریلیز میں عوام سے کہا کہ 20 نومبر کو رکشا نشانی پر بٹن دبا کر بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنائیں اور اس جلسہ عام میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے