مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی طبیعت ناساز ، گورو ٹھاکرے کے اسپتال میں داخل، عوام اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
آج مفتی اسمٰعیل اسپتال میں ہی آرام کرینگے، کل سے عوام کے درمیان مفتی اسمٰعیل ہونگے، پریس کانفرنس سے مجلس کے ذمہ داران کی مخاطبت
(مالیگاؤں) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی طبیعت آج اچانک ناساز ہوگئی انہیں بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات ڈاکٹر خالد پرویز نے دی ۔موصوف مجلس رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔آج صبح انہیں سینے میں درد ہوا ۔انہیں فوری طبی امداد کیلئے گورو ٹھاکرے کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔جہاں دل کی تین نسوں کو بلاک پایا گیا ۔ایک نس 90 فیصد بلاک ہے ۔اس موقع پر ہم تمام ذمہ داران اور رشتہ داروں نے ڈاکٹر سے مفتی اسمٰعیل کی صحت کے تعلق سے صحت مند ہے ۔ڈاکٹر کے مطابق مفتی اسمٰعیل کو کئی دنوں سے شکر لی بیماری ہے ۔لیکن انکی صحت بہتر ہے ۔آج بائے پاس آپریشن کی کوئی جلد بازی نہیں ہے ۔ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق تمام ذمہ داران نے طئے کیا کہ آپریشن بعد میں ہوگا لیکن انہیں آج ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے اسپتال میں ہی رکھا جائے گا اور اس کے بعد انکا علاج گھر سے ہی ڈاکٹر کی رہنمائی میں جاری رہیگا ۔ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ مفتی اسمٰعیل کو آرام کریں، چلنے پھرنے اور ٹینشن لینے سے منع کیا ہے ۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل پر جلسہ عام میں حصہ لینگے ۔تمام جلسوں میں حصہ لینگے ۔مفتی اسمٰعیل کی صحت کنٹرول میں ہے ۔ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ ہم عوام بالخصوص خواتین اور مجلس کے ذمہ داران اور مفتی اسمٰعیل کے خیر خواہ، محبان مفتی اسمٰعیل ،قائد و سالار مفتی اسمٰعیل گروپ اور مجلس اتحاد المسلمین کے تمام چھوٹے بڑے ورکر، عہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مفتی اسمٰعیل کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ رب العزت سے دعا کریں کہ اسمٰعیل قاسمی جلد از جلد صحتیاب ہوجائیں ۔کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں ۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ کل سے مفتی اسمٰعیل عوام کے درمیان ہونگے ۔تمام ورکر اپنا الیکشن سمجھ کر چناؤ لڑیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ ساکری روڈ پر جو حادثہ ہوا اس میں مالیگاؤں کے دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، جو شدید بیمار و زخمی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔اس پریس کانفرنس میں حافظ عبد اللہ، مفتی عبد المالک ،یوسف الیاس، شفیق رانا ماجد حاجی، حسین انصاری ،وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com