کانگریس امیدوار کو لگا جھٹکا، یوتھ کانگریس نے سماجوادی کو حمایت دی ، یوتھ کانگریس صدر شیہوار کی پریس کانفرنس
جو ہمیں ووٹ کٹوا اور بی جے پی کا بتا رہے ہیں وہ خود بی جے پی سے منسلک ہیں، شان ہند کو پورے مالیگاؤں سے حمایت :مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 11 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی کا چناؤ ریاستی سطح پر دلچسپ ہوتا جارہا ہے جس طرح مہاراشٹر میں حمایت و مخالفت کا سلسلہ دراز ہے۔اسی طرح مالیگاؤں میں بھی سیاسی لیڈران اور ورکروں کے بیچ پارٹی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے ۔ابھی کل ہی انڈیا الائنس نے پریس کانفرنس لیتے ہوئے مقامی ذمہ داران نے مقامی سماجوادی پارٹی کی امیدوار شانِ ہند کو باغی بتایا ۔اور کہا تھا کہ عین وقت پر انہیں اپنی امیدواری واپس لینا پڑے گی ۔ابھی یہ معاملہ سرد ہوا ہی نہیں تھا کہ آج میڈیا سینٹر میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار شانِ ہند کو حمایت دینے کیلئے مالیگاؤں ضلع یوتھ کانگریس کے صدر نے اپنی یوتھ باڈی کے ساتھ حمایت دے دی ہے ۔اس سلسلے میں محمد شیہوار نے اردو میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شان ہند کی کارکردگی دیکھ کر انہیں سپورٹ کررہے ہیں اور اس سلسلے میں یوتھ کانگریس کو اوپر سے ہدایت ملی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ریاستی ہدایات کاروں کے نام کو بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کی امیدوار شان ہند مضبوط امیدوار ہے اس لئے ہم نے یوتھ کانگریس کی پوری باڈی کے ساتھ حمایت دی ہے ۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہاوکاس اگھاڑی میں شامل ہیں اور ہم مقابلہ میں ہیں ۔کوئی اگر اس سلسلے میں کچھ کہتا ہے تو یہ محض باتیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس یا سماجوادی دوستانہ ماحول میں چناؤ لڑ سکتی ہیں ۔ہم یہاں سابق اور موجودہ ایم ایل اے سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ہمیں شہر کی مختلف دینی سیاسی، سماجی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات نے حمایت دی ہے اور ہمارے کام سے متاثر ہوکر یوتھ کانگریس نے بھی حمایت دی ہے ہم انکے شکر گزار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمیں ووٹ کٹوا کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ بی جے پی سے منسلک ہیں تو وہ خود ڈھائی سال تک مہایوتی کے ساتھ رہے انکا تعلق بی جے پی سے رہا ہے ۔موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل خود کہتے ہیں کہ ہم شندے سرکار کیساتھ رہے اور آصف شیخ اجیت پوار کے ساتھ ہیں یہ سب کو پتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کا مینو فیسٹیو ظاہر نہیں کرینگے بلکہ شان ہند کے نام سے گیارنٹی کا اعلان کرینگے ۔اس موقع پر یوتھ کانگریس کے درجنوں ذمہ داران موجودہ تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com