مزدوروں کیلئے حکومتی بورڈ بنایا جائیگا،شہر کو نئی راہ دِکھانے کا کام نہالی خون ہی کر سکتا ہے:شان ہند


مزدوروں کیلئے حکومتی بورڈ بنایا جائیگا،شہر کو نئی راہ دِکھانے کا کام نہالی خون ہی کر سکتا ہے:شان ہند 

مفتی اسماعیل نے کولکتہ بجلی کمپنی کے ذمہ دار سے ممبئی میں کروڑوں روپے لیے ہیں:مستقیم ڈگنیٹی 

مفتی اسماعیل نے کوآپ میں لینے کیلئےمجھ سے 35 لاکھ لیا تھا:آمین فاروق 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) "باندھ کام مزدور اگر کسی حادثے کے شکار ہو جائے تو باندھ کام منڈل،جو کہ حکومت نے قائم کیا ہے،کے زریعے امداد ملتی ہے۔اسی طرح سماج وادی پارٹی مزدوروں کیلئے حکومتی بورڈ بنایا جائیگا۔" اس طرح کا اعلان سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد نے کیا۔موصوفہ کل جعفر نگر میں سماج وادی پارٹی کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ"جعفر نگر علاقے کی خواتین نے نلوں میں پانی تین تین دن نا آنے کی شکایت کی ہے۔یہ مسئلہ پورے شہر کا ہے۔جب کارپوریشن میں مئیر موجود تھیں اگر وہ نل کا وقت متعین کر دیتی تو آج شہریان کو اِس پانی تاخیر سے آنے کے مسئلے سے دوچار ہونا نہیں پڑتا۔" شان ہند نے نہالی انداز میں کہا کہ" ساتھیو!چار پیڑھی سے لوگ سیاسی سماجی سطح پر ساتھ دے رہے ہیں۔نہال صاحب ورکرز اور ان کی نسلیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔لیکن ہمارا ریکارڈ رہا ہیکہ ہمارے کسی بھی ورکر کو غنڈہ گردی کرنے والوں نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔ہمارا ورکر ہمارے خاندان کا رکن ہوتا ہے" انہوں نے اس جلسہ سے اپنے ورکرز اور پارٹی کے اراکین سمیت مجمع سے کہا کہ"کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔سماج وادی پارٹی تمہارے ساتھ ہے۔کوئی بھی غنڈہ گردی کرنے والا لیڈر تمہیں ہاتھ نہیں لگا سکتا"۔دبنگ لیڈی شان ہند نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ"جعفر نگر میں گھر گھر انتخابی مہم جاری تھی۔یہاں کی عورتیں گھروں میں روزگار کیلئے مختلف کام کرتی ہیں۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری مائیں بہنیں خود مختار رہے۔" انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب کی بار اسمبلی انتخابات میں جیت کر ہاؤس میں جاتے ہیں تب ہماری خواتین کیلئے حکومت سے روزگار پالیسی منظور کروا کر ہماری عزت مآب خواتین کو ان کا حق دلائیں گے۔" شانِ ہند نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ"آج ہماری نوجوان نسل نشے کا شکار ہو رہی ہے ۔بہتر روزگار نا ہونے کی وجہ سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہو رہی ہے۔ہماری نوجوان نسل برباد ہو رہی ہے۔موجودہ آمدار کا یہ مذہبی فریضہ بھی تھا کہ وہ غیرقانونی کاروبار اور نشہ کی فروختگی کو روکنے کا کام کرتے لیکن وہ ناکام رہے ہیں"۔شان ہند نے کہا کہ"لوگ اگر یہ سوچ کر جا مفتی اسماعیل کے ساتھ جا رہے ہیں کہ ان کا تحفظ ہوگا تو یہ سوچ غلط ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ"شیخ رشید خانوادے کی یہ ہمت نہیں ہیکہ کسی نہالی ورکر کو آنکھ اٹھا کر دیکھ لے" شانِ ہند نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ"ہم مزدوروں اور عورتوں کیلئے حکومت سے مددرگار پالیسی منظور کروائیں گے۔اسی کے ساتھ پاورلوم کارخانہ مالکان کو مہنگی بجلی کی مصیبت سے بچانے کیلئے سماج وادی پارٹی مکمل نمائندگی کرے گی"۔ اِس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"25 سالوں میں بنکروں اور پاورلوم مزدوروں کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ساتھی نہال صاحب تھے جنہوں نے پاورلوم صنعت کیلئے کام کیا ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ"پاورلوم صنعت کے مسائل حل کرنے کیلئے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی ایڈمن شپ میں حکومت کی سربراہی میں اسٹڈی گروپ بنایا گیا تھا۔اِس اسٹڈی گروپ کے زریعے پہلی بنکر پریشد مالیگاؤں شہر میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے لی گئی۔جس میں رئیس شیخ کے علاوہ شہر بھر کے پاورلوم کارخانہ مالکان کے علاوہ لوم صنعت سے جڑے سے سبھی ذمہ دار حضرات کو مدعو کیا گیا تھا۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ "اس اسٹڈی گروپ اور بنکر پریشد کا اثر تھا کہ حکومت سے 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی پاورلوم صنعت کیلئے ملی"۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ " اسٹڈی گروپ میں موجودہ آمدار کو شامل ہی نہیں کیا گیا تھا اور یہ آجی ماجی کریڈٹ لینے کیلئے ممبئ اور ناگپور کے چکر کاٹے ہیں جبکہ یہ سماج وادی پارٹی کی نمائندگی کی تھی۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"باندھ کام مزدوروں کا منڈل بنا ہوا ہے اس منڈل کے زریعے حکومت کی سربراہی میں باندھ کام مزدوروں کو ساز و سامان کے زریعے مدد کی جاتی ہے۔اگر باندھ کام مزدور کسی ناگہانی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں ایسی صورت میں یہ منڈل مزدوروں اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے معاشی مدد کرتا ہے"۔ مستقیم ڈگنیٹی سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ"پرائیوٹ بجلی کمپنی آصف شیخ رشید کے رکن اسمبلی رہتے ہوئے آئی تھی۔پرائیویٹ بجلی کمپنی کے عتاب سے شہریان کو بچانے کی بجائے موجودہ آمدار نے کمپنی کے ایک ذمہ دار سے ممبئی میں پیسہ لیکر بنکر برادری کا سودا کیا ہے۔" یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی تقریر میں کہا کہ"اگر شانِ ہند اسمبلی جیت کر جاتی ہے تو ہم عوام اور بنکروں سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ کولکتہ بجلی کمپنی کو کولکتہ اگر نہیں بھیج دیے تو آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لینگے۔"قبل اِس کے سابق کارپوریٹر آمین فارق صاحب نے تقریر کی۔آمین فارق نے اپنی شعلہ بیانی میں موجودہ و سابق آمدار کے خلاف انکشافات کیے۔انہوں نے کہا کہ"موجودہ رکنِ اسمبلی نے مجھے کارپوریشن کوآپ میں لینے کیلئے 35 لاکھ روپیہ لیا تھا۔" انہوں نے کہا کہ"جعفر نگر سبزی مارکیٹ کو بچا کر جاری کرنے کیلئے مفتی اسماعیل نے کوئی کوشش نہیں کی۔اگر جعفر نگر سبزی مارکیٹ جاری ہو جاتی تو اترپردیش سے آ کر جو لوگ جعفر نگر اور اطراف میں بسے ہوئے ہیں اِن کو روزگار کا موقع مک جاتا۔" آمین فاروق نے کہا کہ"موجودہ آمدار نے بنکروں کیلئے کوئی نمائندگی نہیں کی ہے۔جعفر نگر اور اطراف کے کارخانہ داروں سے توڑی بازی کی جاتی ہے۔اگر کارخانہ مالک توڑی نہیں کرواتا ہے تو بجلی کمپنی کی ملی جوڑ سے ان پر اضافی بل لگا دی جا رہی ہے۔ایسے معاملات روکنے میں بھی مفتی اسماعیل ناکام رہے ہیں۔" آمین فارق نے کہا کہ"لاڈلی بہن اسکیم ہو یا شہریان کے دیگر مسائل ہوں سماج وادی پارٹی شہریان کیلئے ہر ممکن کام کرتی ہے" ۔ انہوں نے کہا کہ"مفتی صاحب کے قریب رہنے والے لوگ دھیرے دھیرے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ایک آدمی غلط ہو سکتا لیکن سب غلط نہیں ہو سکتے۔" اس جلسے جانشینِ صوفی ملت صوفی نورالعین صابری صاحب نے مختصرا خطاب کیا۔صوفی نورالعین صابری نے کہا کہ"وقف ترمیمی قانون کی سب سے زیادہ مخالفت سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو صاحب نے کی ہے۔جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی میں وقف ایکٹ پر اقلیتوں کی جانب سے اکھلیش یادو اور مہاراشٹر سے ابو عاصم اعظمی نے نمائندگی کی ہے۔" صوفی نورالعین صابری نے کہا کہ" فرقہ پرستوں کے رتھ کو روکنے میں سماج وادی پارٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اِس لیے آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر و اراکین نے موجودہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو حمایت دی ہے۔" اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ" انگریزوں کی لڑاؤ اور حکومت کرو پالیسی ہوا کرتی تھی۔مالیگاؤں شہر میں آجی اور ماجی آمدار انگریزوں کی اسی پالیسی کا استعمال کر رہے ہیں۔ایکدوسرے پر تنقید کر کے لڑا کر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔" اطہر اشرفی نے عوام سے اپیل کی کہ" آنے والے الیکشن میں 20 نومبر کو سائیکل نشان پر ووٹ دے کر سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد کو بھرپور اکثریت سے کامیاب کریں۔" اِس جلسہ عام سے مدثر حسین گڈو،منصور انصاری،اسماعیل رحمانی وغیرہ نے بھی تقاریر کیں۔جلسہ عام کی صدارت جعفر نگر علاقے کی معروف شخصیت الطاف علی منور علی نے کی جبکہ نظامت ابوللیث انصاری نے کی۔اس جلسہ عام میں مفتی اسماعیل کے قریبی اور ایم آئی ایم رابطہ آفس پر خدمات انجام دینے والی بزرگ شخصیت یوسف بابا نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔سماج وادی پارٹی صدر شان ہند اور اطہر حسین اشرفی نے یوسف بابا کا استقبال کیا۔جعفر نگر جلسے میں شہر بھر سے لوگ جوق در جوق شریک ہوتے رہے۔سماج وادی پارٹی کے جلسوں اور میٹنگز میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت تبدیلی کی گواہی معلوم ہوتا ہے۔جلسے میں موجود شرکاء نے شان ہند آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں کا نعرہ بلند کیا نیز اِس مرتبہ الیکشن میں شان ہند کو ووٹ دینے کا تیقن دیا۔جلسہ انتظامیہ کمیٹی میں ابوللیث انصاری،فیضان رجو وغیر شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے