رکشا ہی بدلے گا مالیگاؤں کا نقشہ ، بنڈو کاکا بچھاؤ کو بھی ملی رکشا نشانی، مالیگاؤں آؤٹر میں 17 امیدوار میدان میں، بنڈو کاکا کی پریس کانفرنس



رکشا ہی بدلے گا مالیگاؤں کا نقشہ ، بنڈو کاکا بچھاؤ کو بھی ملی رکشا نشانی، مالیگاؤں آؤٹر میں 17 امیدوار میدان میں، بنڈو کاکا کی پریس کانفرنس 




جنہیں مالیگاؤں کی نمائندگی کیلئے چنا گیا تھا انہوں نے اپنی ایم ایل اے شپ میں کوئی تاریخی کام نہیں کیا : سنیل گائیکواڑ 



مالیگاؤں : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) رکشا ڈرائیورس ہی تبدیلی کا اہم ذریعہ ہے ۔مالیگاؤں میں عوام کی خدمت کرنے والے کو موقع ملا اور رکشا نشانی سے میں چناؤ لڑ رہا ہوں ۔رکشا ڈرائیور کی ہمت و حوصلہ افزائی کیلئے ہمیں رکشا نشانی ملی ہم تمام رکشا ڈرائیورس کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آج بنڈو کاکا بچھاؤ نے انکے بنگلے پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بس سے زیادہ رکشا والوں نے مالیگاؤں کی عوام کی خدمت کی ہے ۔بارہ بلوتے دار منتر منڈل کی جانب سے پورے مالیگاؤں کی عوام کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے دیوالی کی مبارک باد پیش کی ۔بنڈو کاکا بچھاؤ نے نعرہ دیا کہ رکشا ہی بدلے گا مالیگاؤں کا نقشہ ۔اس لئے رکشا نشانی پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس موقع پر سنیل گائیکواڑ نے کہا کہ مالیگاؤں کا نقشہ بدلنا ہے تو رکشا نشانی پر ووٹ دیں ۔سنیل ابا گائیکواڑ نے مزید کہا کہ جنہیں مالیگاؤں کی نمائندگی کیلئے چنا گیا تھا انہوں نے اپنی ایم ایل اے شپ میں کوئی تاریخی کام نہیں کیا ۔الٹا سماج میں برائی پھیلائی گئی اور نوجوانوں کا مستقبل خراب کیا ۔اس لئے آنے والے چناؤ میں ایسے لوگوں کو رکشا میں بھر کر مالیگاؤں کی سرحد کے پار چھوڑ آنا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے