سماج وادی کی بڑھتی مقبولیت، شہر کے صوفیائے کرام سماج وادی کے اسٹیج پر



سماج وادی کی بڑھتی مقبولیت، شہر کے صوفیائے کرام سماج وادی کے اسٹیج پر

مالیگاؤں (پریس ریلیز) انتخابی جلسوں کی کامیابی اور گھر گھر دستک مہم سے سماج وادی پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ ہفتے آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر جانشین صوفی ملت صوفی نورالعین صابری اور سنی جمعیت کے اراکین نے سماج وادی پارٹی کو موجودہ انتخابات میں حمایت دی تھی۔کل کے جعفر نگر کے جلسے عام میں صوفی نورالعین صابری کی قیادت میں شہر بھر کے صوفیائے کرام سماج وادی کے اسٹیج پر براجمان رہ کر انتخابی مہم میں حصہ لیے۔صوفیائے کرام میں صوفی نورالعین صابری کے علاوہ اکبر سیٹھ اشرفی،مولانا امتیاز قدیری،صوفی افضال قدیری،صوفی شبیر بابا وغیرہ انتخابی جلسے کے اسٹیج پر موجود تھے۔سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند،یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی،سابق کارپوریٹر آمین فارق اور سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران نے شہر کے صوفیائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے