آل انڈیا مسلم لیگ کی آصف شیخ کو حمایت ، رکشا نشانی پر ووٹ دینے کی اپیل، جمعہ کو سلامت آباد چوک میں آصف شیخ کا جلسہ



آل انڈیا مسلم لیگ کی آصف شیخ کو حمایت ، رکشا نشانی پر ووٹ دینے کی اپیل



جمعہ کو سلامت آباد چوک میں آصف شیخ کا جلسہ ، شہریان کیلئے کئی بڑے اعلان اور اپوزیشن کے راز بھی فاش کئے جائیں ، عوام سے شرکت کی اپیل




مالیگاؤں : 14 نومبر (پریس ریلیز) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (انڈین سیکولر پارٹی) کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید کو چو طرفہ حمایت کا سلسلہ دراز ہے ۔جہاں آصف شیخ نے کے تمام مسلک و ذات برادری اور سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لیکر ساتھ لیکر چلنے کا وعدہ کیا ہے وہیں آصف شیخ کے اس وعدے اور تعمیری کاموں سے متاثر ہوکر آل انڈیا مسلم لیگ نے بھی حمایت کردی ہے ۔مسلم لیگ نے آصف کو ایک جلسہ عام میں شرکت کرتے ہیں حمایت کا اعلان کیا ہے ۔آصف شیخ کے مینو فیسٹو اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کئے گئے وعدے اور ایک ویژن کو سامنے رکھ کر عوام جوق در جوق آصف شیخ کو حمایت دے رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں مسلم لیگ نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اپنی تمام باڈی اور ذمہ داران کے ساتھ آصف شیخ کے پرچار میں سرگرم عمل ہوگئے ہیں ۔اس طرح کی تفصیلی پریس ریلیز انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی جانب سے دی گئی ۔اس سلسلے میں آصف شیخ نے بتایا کہ میرے پاس شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے نئے نئے پروجیکٹ ہے ۔میرے پاس ایک ویژن ہے جس کے تحت میں شہر میں تاریخی تعمیری کام انجام دونگا ۔بس عوام مجھکو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں یہی اپیل انہوں نے کی ۔آصف شیخ نے کہا کہ جمعہ کو سلامت آباد چوک میں ایک انتخابی تاریخی جلسہ عام بھی منعقد کیا جارہا ہے ۔اس جلسہ عام میں بھی عوام کثر تعداد میں شرکت کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ سلامت آباد کے جلسے میں میں انڈین سیکولر پارٹی کی جانب سے کئی بڑے اعلان کرونگا ۔اسی طرح شہر کی تعمیر و ترقی پر بات چیت کی جائے گی، جھوٹ اور گمراہ کن سیاست سے اوپر اٹھ کر شہر کی ترقی کیلئے بات ہوگی ۔اسی طرح اس جلسہ میں اپوزیشن کے کئی راز بھی فاش کئے جائیں گے اور اپوزیشن کی بوکھلاہٹ کے شکار پر سنسنی خیز خلاصہ بھی کیا جائے گا ۔یہ جلسہ شہر کے بہتر مستقبل کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اس لئے عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سیاسی بیداری کو ثبوت دیں اور آنے والی 20 نومبر کو رکشا نشانی پر ووٹ دیکر مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کی تاریخ میں آصف شیخ کی فتح کا ریکارڈ درج کرائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے