مفتی اسمٰعیل کو ووٹ دینا مطلب شیخ آصف شیخ ووٹ دینا ہے ، اپنی ووٹ ضائع نہ کریں : مستقیم ڈگنیٹی
اترپردیش طرز پر بنکروں کو سہولیات اور خواتین کو 3 ہزار وظیفہ دینے کا اعلان، تاریخی جلسہ سے شان ہند ،دھرمیندر یادو اور اقراء حسن کا خطاب
سابق و موجودہ ایم ایل اے پر تنقید، آج سماج وادی کا جیلانی چوک آزاد نگر میں جلسہ عام
مالیگاؤں (پریس ریلیز)مالیگاؤں کی تاریخ میں اتنا بزدل اور کمزور ایم ایل اے نہیں دیکھا اس لئے کہ موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کے دور میں سماجی و معاشی برائیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔ نشہ کی لت پورے شہر میں پھیل گئی ہے ۔ اصلاحِ معاشرہ کے نام سے اصلاحِ سیاست تک کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہ گیا ۔ مفتی اسمٰعیل نے 1999ءاور 2004ء میں نہال احمد کے خلاف شیخ رشید کی حمایت میں فتویٰ نکال کر خود ووٹ کاٹنے کا کام کیا اور آج بھی موصوف مفتی اسمٰعیل ووٹ کاٹ رہے ہیں ۔ اس طرح کے جملوں کا اظہار سماج وادی لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔ موصوف نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل چنائو لڑنہیں پارہے ہیں وہ ہماری ووٹوں کو کاٹنے کے لئے آئے ہیں ۔ مفتی اسمٰعیل کو ووٹ دے کر ووٹ ضائع نہ کریں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو ووٹ دینا مطلب شیخ آصف کو ووٹ دینا ہے۔۲۵؍ سالوں کی اِن کی ملی جوڑ نے مالیگائوں کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ سماج وادی کو مالیگائوں سے کامیاب بنا کر اسمبلی بھیجا جائے ہم ملی جوڑ کا خاتمہ کریں گے ، فرقہ پرستوں سے لڑیں گے ، پولس ایجنسیوں کے ظلم سے قانونی نجات دلائیں گے ۔ اس موقع پر دھرمیندر یادو نے بھی کہا کہ اکھلیش یادو سماج وادی کی سرپرستی میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور تشخص کی حفاظت کررہے ہیں ۔ انہوں نے مساجد و مدارس کی حفاظت اور بلڈوزر کی سیاست کا خاتمہ کا بیڑہ اُٹھایا ہے ۔ سماجوادی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ، وہیں رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے جذباتی طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانِ ہند مالیگائوں کی بیٹی ہےاُسے کامیاب کریں ۔ خدمت کرنے والوں کو موقع دیں ۔ سماج وادی نفرت کی سیاست کے خلاف میدانِ عمل میں ہے اور بی جے پی کو روکنے کے لئے اکھلیش یادو نے پورے ہندوستان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر شانِ ہند نہال احمد نے تقریر کرتے ہوئےکہا کہ نہال احمد نے پورے مہاراشٹر میں فرقہ پرستوں کے خلاف آواز اُٹھائی ، اپنی پوری زندگی دبے کچلے ، غریبوں کے لئے وقف کردی ، اور آج مالیگائوں کے دونوں اُمیدوار فرقہ پرستوں کے آلہ کار ہیں ۔ ایک طرف بزدل قیادت تو دوسری طرف خاندانی سیاست کا غلبہ ہے شہر میں غنڈہ گردی ، نشہ ، بد عنوانی کا خاتمہ کرتے ہوئے تعلیم ، روزگار ، صحت اور مسلمانوں کی حفاظت کے لئے مجھ کو کامیاب کریں ۔ میں مالیگائوں کے بنکروں کو فائدہ دلائوں گی ،خواتین کے لئے گھر بیٹھے روزگار کی سہولت دوں گی ، اسکول و کالج کی تعمیر کروں گی اور نشہ کے خلاف فیصلہ کن لڑائی بھی لڑوں گی ۔
سماج وادی پارٹی کے انتخابی جلسہ عام کا انعقاد کل بروز جمعرات سلیمانی چوک پر کیا گیا۔اِس جلسہ عام میں سماج وادی پارٹی کے قومی لیڈران ممبر آف پارلیمنٹ دھرمیندر یادو(برادر اکھلیش یادو)،رکنِ پارلیمنٹ اقراء حسن،اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نفیس اعظمی اور مہاراشٹر سماج وادی کے سکریٹری پرویز صدیقی صاحب نے عوام سے خطاب کیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر یادو نے کہا کہ شہر مالیگاؤں میں بنکروں کی تعداد زیادہ ہے۔اترپردیش میں سماج وادی نے بنکروں کیلئے حکومتی سہولیات مہیا کی ہیں۔مالیگاؤں میں اُن سہولیات کو فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے کے منصوبے پر اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا الیکشن لڑا۔لوک سبھا الیکشن میں سماج وادی کے 37 اراکینِ پارلیمنٹ نے جیت درج کرائی۔اعظم گڑھ سے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت لنگڑی سرکار ہے۔مہاراشٹر کے چناؤ پر پورے ملک کی نظر ہے۔جلد ہی یہ لنگڑی لولی سرکار گِر جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے 37 اراکین پارلیمنٹ کی وقف ترمیمی ایکٹ پر کی مخالفت سے پوری کوشش کرینگے کہ مذکورہ سیاہ قانون نافذ نا ہو۔دھرمیندر یادو نے کہا کہ شانِ ہند کو کامیاب کریں۔یہ اسمبلی میں مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار کے ساتھ مل کر آپ کے شہر کی تعمیر و ترقی کرے گی۔قبل اس کے کیرانہ لوک سبھا حلقے سے سماج وادی پارٹی کی مشہور رکنِ پارلیمنٹ اقراء حسن چودھری نے عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب مالیگاؤں آئی تھی۔موسلا دھار بارش میں بھی شہر کی عوام نے ہمارا استقبال کیا اور جن ادھیکار سبھا میں شرکت کی۔موصوفہ نے کہا کہ شانِ ہند قابل خاتون ہیں۔آپ نے اپنے شہر کے دو لیڈران کو موقع دیا تھا اور مالیگاؤں کی صورتحال سے واقف ہوں،اب سنہری موقع ہے اِسے ضائع نا کرتے ہوئے میری بڑی بہن شانِ ہند کو کامیاب کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سماج وادی پارٹی نے بھاجپا کے 400 پار نعرے کو اپنے دم پر روکا ہے۔اگر سماج وادی پارٹی انڈیا الائنس میں شامل نا ہو کر 37 اراکینِ پارلیمنٹ کے ساتھ اپنا حصہ نا دیتی تو یہ ممکن تھا کہ وقف ترمیمی قانون منظور ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم سے فیصلہ کرنے میں کوئی چُوک ہوجاتی ہے،سیاست میں تعلیم یافتہ لوگ آنا بند کر دینگے۔کیرانہ سانسد اقراء حسن نے کہا کہ شانِ ہند قوم کا سپوت ہیں۔ان کے مظاہرے اور احتجاج مؤثر ہوتے ہیں۔شہر مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ انہیں کامیاب کریں۔اس جلسہ عام سے اعظم گڑھ سے سماج وادی کے ایم ایل اے نفیس اعظمی نے اپنی تقریر میں کہا کہ فرقہ پرستی اور جذباتیت کو اترپردیش کی عوام کی طرح مسترد کر دو۔سیکولر ازم اور سماج وادی نظریات پر اپنی نمائندہ شان ہند کو منتخب کرو۔موصوف نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے یوپی جیتا ہے اب مالیگاؤں جیتیں گے۔اگر بٹوگے تو کٹوگے۔موصوف نے عوام سے شان ہند کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے سکریٹری پرویز صدیقی نے اپنی تقریر میں کہا کہ مالیگاؤں شہر کے معاملات پر مہاراشٹر اسمبلی میں ابو عاصم اعظمی نمائندگی کرتے ہیں۔مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار بننے سے تعلیم،روزگار اور صنعت کے مسائل ہونگے۔مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی تقریر کی شروعات عوام کو این ڈی ٹی وی کی ایک کلپ سنا کر کی۔اس کلپ میں رپورٹر کہہ رہی تھیں کہ باوثوق ذرائع سے مل اطلاع کے مطابق مہاراشٹر کی 287 سیٹوں پر بھاجپ اور اسکی دوست پارٹیوں نے اپنے امیدوار کھڑے ہیں اور ایک سیٹ مالیگاؤں کی چھوڑی دی ہے کیونکہ آصف شیخ اور مفتی اسماعیل ہی ان کے امیدوار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نےمفتی اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تاریخ میں اتنا کمزور ایم ایل اے نہیں ہوا جس نے ایک خاندان کی غنڈہ گردی اور نشہ فروشی روکنے میں ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی سیکولر روایات کی علمبردار ہے۔پورا ملک سماج وادی کے سیکولر ہونے پر شک نہیں کر سکتا۔ موصوف نے اپنی تقریر میں کہا کہ کل بھاجپ لیڈر کریٹ سومیہ مالیگاؤں آئے تھے اور آج مالیگاؤں میں ای ڈی نے چھاپہ مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ جلسہ جاری ہے اور سوئیس اسکول کے پاس چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ شان ہند نے اپنی تقریر میں کہا کہ نہالی خون ہوں عوام سے جو وعدے کر رہی ہوں وفا کرونگی۔انہوں نے روزگار،تعلیم،تعمیر،ترقی اور صنعت کے مسائل حل کرنے کا عندیہ دیا۔اخیر میں سماج وادی مہاراشٹر کے صدر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مستقیم ڈگنیٹی کو مالیگاؤں کی عوام کے نام آڈیو پیغام بھیجا۔مستقیم ڈگنیٹی نے مائک کے زریعے عوام کو سنایا۔ابوعاصم اعظمی نے اپنے میں کہا کہ 12 نومبر معاملہ ہو یا شہر مالیگاؤں میں ماضی میں ہوئے سانحات ہوں میں نے ہمیشہ مالیگاؤں کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اب تاریخ رقم کریں ۔شان ہند کو ایم ایل اے بنائیں۔اس جلسہ عام سے ابتدا میں اسماعیل رحمانی اور اشرف قریشی نے تقریر کی۔نظامت رئیس ستارہ نے کی۔خواتین میں اقراء حسن کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نیاپورہ گلی نمبر 15 میں خواتین کے لیے نشستوں کا انتظام تھا۔سماج وادی قومی لیڈران نے شہر مالیگاؤں اور یہاں کی خواتین سے اپیل کی ہیکہ تعلیم یافتہ قیادت قبول کریں۔20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شانِ ہند کو بھرپور اکثریت ووٹ کریں اور انہیں کامیاب بنائیں۔
جمعہ کو سماج وادی کا جلسہ جیلانی چوک آزاد نگر میں
اقراء حسن اور دھرمیندر یادو کی آمد اور جلسہ عام کی تاریخی کامیابی کے بعد آج جمعہ کو سماج وادی پارٹی کا جلسہ جیلانی چوک آزاد نگر میں منعقد ہوگا۔شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک۔کل کے جلسہ عام میں یوا نیتا نے اعلان کیا ہیکہ سماج وادی کے آخری جلسے میں کوئی خاص لیڈر آنے والے ہیں جس کا اعلان جیلانی چوک جلسے میں کیا جائیگا۔تبدیلی کیلئے آج کے جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com