ہم الیکشن ہارے ہیں ہمت نہیں، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، ورکروں نے جانبازی سے چناؤ لڑ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے نوازا
میں عوامی کام کاج کرتا رہوں گا، اب موجودہ ایم ایل اے کو شہری و مسلم مسائل پر نمائندگی کرنا چاہیے
آصف شیخ رشید نے ورکروں کی میٹنگ میں سیاسی،تعلیمی سماجی ، دینی و ملی تنظیموں اور عوام کا شکریہ ادا کیا
مالیگاؤں : 24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی چناؤ کا نتیجے میں ہماری کچھ ووٹوں سے شکست ہوئی ۔ہم الیکشن ہارے ہیں لیکن ہمت نہیں، ورکروں نے پوری جانبازی سے چناؤ لڑ کر ایک لاکھ نو ہزار چار سو اکیانوے ووٹوں سے نوازا ۔میں تمام ووٹرس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے نتیجہ آنے کے بعد 23 نومبر کی رات دس بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر پرہجوم میٹنگ میں ورکروں سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں بھی سجدہ شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم سے ہمیں اس مقام تک پہنچنے میں کامیابی ملی اور عوام نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ دیکر ہماری ہمت بڑھائی ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کی ایسی تمام دینی تنظیموں جنہوں نے ہمیں حمایت دی، خاموشی سے جن علماء کرام، حفاظ، امام اور اساتذہ کرام اور سماجی و سیاسی تنظیموں نے حمایت دی میں انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس چناؤ میں سب سے اہم رول ادا کرنے والے تمام جانباز ورکر، ہمدرد، ذمہ داران،شہر بھر کی ماں بہنوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ورکروں نے اپنے ہاتھ میں الیکشن لیکر انتہائی سنجیدگی اور پرامن طریقے سے چناؤ لڑا اور ہمیں ایک لاکھ سے زائد ووٹ ملی ۔اس موقع پر آصف شیخ نے حاجی عقیل شیخ اور وہاب بھائی، خالد حاجی ،جلیل دادا اینڈ گروپ،احسان شیخ، اویسی ،ابراہیم بھائی کے علاوہ تمام بھائیوں اور دوستوں کے سرکل کا بھی شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں خانوادہ شیخ رشید کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملانے والے تمام ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سابقہ کی طرح عوام کے کام کاج کرتا رہوں گا۔ہم نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کے نعرے کیساتھ کام کیا، سیاست کی ۔ہم نے شفاف چناؤ لڑا، سیاسی اسٹیج سے ہم نے تعمیر و ترقی کی باتیں کی گندی گندی باتوں سے اوپر اٹھ اچھے طریقے سے چناؤ لڑا لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے سب بے بس ہیں، ہم اللہ تعالیٰ کی مصلحت کو قبول کرتے ہوئے اچھے گمان رکھتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے اس شہر سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں ۔اب عوام کو ان سے کام لینا چاہیے، جس طرح مجلس نے اور انکے لوگوں نے مسلمانوں کے مسائل اور جذبات کے سہارے اور شہری مسائل کے عنوان کامیابی حاصل کی ۔اب انہیں ان تمام کاموں کو انجام دینا چاہیے، مالیگاؤں مسلمانوں کی نمائندگی کرنا چاہیے اور عوام کو بھی مفتی اسمٰعیل کے پاس جاکر اپنے مسائل حل کروانا چاہیے ۔اب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا فائدہ اٹھا کر مفتی اسمٰعیل الیکشن تو جیت گئے لیکن انکی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کی نمائندگی کریں ۔فرقہ پرستوں کی چاپلوسی نہ کریں ۔
آصف شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ مہاراشٹر کے نتائج فکر مند ہیں، پوری ریاست میں اچھے اچھے سیکولر لیڈران شکست سے دوچار ہوگئے ہیں ۔فرقہ پرستوں کی حکومت بن رہی ہیں، مسلمانان مہاراشٹر کیلئے اور سیکولر ازم کیلئے یہ نتائج فکر مند ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی دینی ملی اور سماجی طور پر حفاظت فرمائے آمین ۔فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے، انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں بالخصوص علما کرام کو بھی ہوش کے ناخن لینا چاہیے، آصف شیخ نے ایک بار پھر تمام ووٹرس، ورکروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صبر کریں، ہمت رکھیں، ایکدوسرے کو حوصلہ دیں اور اپنی ناکامی کے وجہ تلاش کریں، جلد ہی ایک بڑی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اتوار سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ مقامات کا دورہ کرنے جارہا ہوں اور وہاں عوام، ورکروں سے ملاقات کرونگا ۔اس لئے عوام ہمت سے کام لیں ۔ہم دوبارہ لڑینگے اور کامیابی حاصل کرینگے ان شاء اللہ ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com