چوبیس لوم تک مفت سولار بجلی کا اعلان ، شیخ آصف قانون بنانا جانتا ہے، مجھکو ووٹ دو ،میں تعمیر و ترقی کرونگا



چوبیس لوم تک مفت سولار بجلی کا اعلان ، شیخ آصف قانون بنانا جانتا ہے، مجھکو ووٹ دو ،میں تعمیر و ترقی کرونگا  



ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کے پاس اتنا روپیہ کہاں سے آیا جو انہوں نے 179 کروڑ روپے کی زمین کا سودا کرلیا 



بی جے پی و شیو سینا سے 25 کروڑ لیکر ایم ایل اے نے شہریان کی دعائیں، روزے اور جذبات کو فروش کردیا ، اسلامپورہ سے آصف شیخ کا خطاب




مالیگاؤں : یکم نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہم پر غنڈہ گردی کا الزام لگایا جاتا ہے، ہمیں بدنام کیا جاتا ہے لیکن حقیقت سے اسکا کوئی واسطہ نہیں ہے ۔اسلام پورہ و شہر کے بنکروں کے کارخانے دیانہ رمضان پورہ دیوی کا ملی وغیرہ میں ہیں لیکن کیا کبھی ہم نے کسی بنکر کو تکلیف دی؟ غنڈہ گردی کی؟ کبھی نہیں بلکہ ہم نے ہمیشہ بنکروں کی بھلائی کی ہے، صنعت کی ترقی ہمارا فرض ہے، یقین نہ آئے تو شہر کے بنکرز گواہی دینگے کہ سائزنگ کا تالا کس نے کھولا؟ یہی شیخ آصف تھا جس نے سائزنگ والوں کے پیپر سیدھے کئے اور منظوری لاکر سائزنگ کوشش شروعات کروایا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ یوسف الیاس آئے اور حلفیہ بولے کہ سائزنگ کا کام کس نے کیا؟ آصف شیخ نے کہا کہ میں نے کئی احسان فراموش دیکھے ہیں لیکن ایسا احسان فراموش نہیں دیکھا جیسا یہ ہے ۔آصف شیخ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں کام کرنا جانتا ہوں، ابھی حال میں پانچ کروڑ روپے کے فنڈ سے مساجد و مدارس میں سولار سسٹم نصب کرنے کی منظوری لایا، کام شروع ہوگیا ہے، قانون میں ترمیم کر جی آر نکالا گیا ہے ۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامپورہ اورنگ شہر کے تمام بنکروں نے مجھکو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تو میں ایک لوم سے لیکر بارہ اور 24 لوم تک مفت بجلی کیلئے سولار پینل اسکیم کی منظوری لانے کی کوشش کرونگا ۔کیونکہ شیخ آصف قانون بنانا جانتا ہے ۔مفتی اسمٰعیل سولار بجلی اسکیم پر جھوٹا بیان دیکر عوام کو گمراہ کررہے تھے لیکن میں نے کام سے جواب دیا ۔


آصف شیخ نے ڈاکٹر شکیل منزل والے کی صدارت میں منعقدہ اسلام پورہ نشاط روڈ کے پر ہجوم تاریخی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے نے اپنا سیاسی سفر 2007 سے تقریباً 17 قبل شروع کیا اس وقت انکے پاس ایک ہیرو ہانڈا تھی اور کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2019 کے چناؤ میں شہریان نے مفتی اسمٰعیل کو ایم آئی ایم کے نام پر خوب ووٹوں سے نوازا، ماں بہنوں نے دعائیں کی، روزہ رکھا اور مفتی اسمٰعیل کامیاب ہوگئے لیکن انہوں نے دوسرے ہی پل شہریان کی دعائیں، روزے اور جذبات کو فروش کردیا ۔شیو سینا و بی جے پی سے تقریباً 25 کروڑ روپے وصول لئے ۔یہ کیسی نمائندگی ہے؟ آصف شیخ نے مزید کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے 26 جون 2018 کو تھانہ ضلع کے اوشیوارہ علاقے میں 179 کروڑ روپے میں ایک پراپرٹی کا سودا کیا، جسکے پیپر ہمارے پاس موجود ہیں ۔آصف شیخ نے سوال کیا کہ اتنا روپیہ آیا کہاں سے مفتی صاحب؟ جواب دو، اگر جواب نہیں دیا تو پھر میں بتاؤں گا کہ آپ نے اس کے علاوہ ممبئی میں ایک بی جے پی کے مرکزی وزیر کے رشتہ دار سے کہاں کتنے کی زمین کا سودا کیا؟ ایس بی آئی کے بینک اکاؤنٹ سے روپیہ ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔آصف شیخ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ مفتی اسمٰعیل سے اس تعلق سے سوال کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے مذہب کا سہارا لیکر جذبات کا سہارا لیکر صرف اپنا فائدہ کیا ہے عوام سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ حیدرآباد والے بھی آئے تھے اور صرف بڑی بڑی باتیں کرکے چلے گئے لیکن نہ وہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہوئے نہ موجودہ ایم ایل اے ،میں ہی مالیگاؤں کی عوام کیساتھ کھڑے رہونگا ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ہوگی کی طرح بلڈوزر کلچر کی سیاست کی جارہی ہیں، نتیش رانے مالیگاؤں آکر قلعہ جھونپڑ پٹی کو بلڈوزر سے اکھاڑ پھینکنے کی دھمکی دیکر جارہا ہے لیکن ایم ایل اے خاموش ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ان حالات میں ایک طاقتور نمائندہ منتخب کریں کمزور نہیں ۔میں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرونگا ۔فرقہ پرستوں سے لڑونگا ۔ہرا جھنڈا اسمبلی میں لہراؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام بنکر میرے ساتھ آؤ، میں کام کرنے والا ہوں، سب کو ساتھ لیکر چلنے والا ہوں ۔آؤ میرے ساتھ، میرا ساتھ دو، مجھکو کامیاب کرو، میں مایوس نہیں ہونے دونگا ۔انہوں نے اسلامپورہ کی عوام کیلئے مزید ایکناتھ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامپورہ کی عوام کیلئے نمیرہ ہائٹس کے پاس ایک شاندار شادی ہال بھی تعمیر کرونگا ۔


اس جلسہ عام میں اسماعیل ملا نے قرآن و حدیث کی روشنی میں تقریر کرتے ہوئے کہا مفتی اسمٰعیل ناکام ہوچکے ہیں اور وہ شریعت کا مذاق بنا رہے ہیں، حلال حرام کی تمیز ختم کررہے ہیں، اچھائی برائی پر گمراہ کن بیان دیکر نوجوانوں کو غلط سمت لے جارہے ہیں۔آصف شیخ کام کرنے والا لیڈر ہے اسکو کامیاب کریں ۔اسماعیل ملا نے مفتی اسمٰعیل سے اپیل کی ہے کہ خدارا ابھی وقت ہے 4 تاریخ کو آپ اپنا اسمبلی چناؤ میں امیدواری کانگریس عریضہ واپس لے لیں ۔اس کے علاوہ اس جلسہ میں اسلم انصاری ۔صابر گوہر،فاروق فردوسی اور اشتیاق 42 نے بھی پرمغز خطاب کیا اور آصف شیخ کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیا ۔نشاط روڈ کے تاریخی جلسہ میں ہزاروں کا مجمع موجود تھا جو شیخ آصف کو ہمت و حوصلہ دینے کیلئے آئے تھے ۔اس جلسہ عام میں مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر درجنوں افراد نے آصف شیخ کی قیادت کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔امتیاز صابری نے اسلامپورہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آصف شیخ کو سرداری کی پگڑی پہنا کر اعزاز سے نوازا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے