مالیگاؤں سے ایک لاکھ 98 ہزار ووٹ لینے والی کانگریس کی شرمناک شکست، کانگریس و سماجوادی امیدوار کی ضمانت ضبط



مالیگاؤں سے ایک لاکھ 98 ہزار ووٹ لینے والی کانگریس کی شرمناک شکست، کانگریس و سماجوادی امیدوار کی ضمانت ضبط


مالیگاؤں: 24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے والے مالیگاؤں شہر نے کانگریس امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو ایک لاکھ 98 ہزار ووٹوں سے نوازا ۔اس سے مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر اور پورے ملک میں مالیگاؤں شہر سے کانگریس امیدوار کی جیت کا چرچا تھا ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ میں شکست ہونے کے بعد پورے ملک و ریاست میں مالیگاؤں کی ایک لاکھ 98 ہزار ووٹ کافی بحث میں رہی ۔یہاں تک کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایس ایس بھی دانتوں تلے چنے دبانے پر مجبور ہوگئی تھی ۔آر ایس ایس اور نیشنل میڈیا نے مالیگاؤں سینٹرل سے لوک سبھا چناؤ میں شوبھا تائی بچھاؤ کو ملنے والی ووٹوں پر خوب لعن طن کیا تھا ۔اب چھ مہینے کے بعد ہی مہاراشٹر اسمبلی چناؤ کے نتائج کا اعلان کل 23 نومبر کو ہوا ۔اس میں بھی نیشنل میڈیا اور آر ایس ایس و بی جے پی کو امید تھی کہ مالیگاؤں سے کانگریس امیدوار کو اتنی ہی ووٹ ملیگی لیکن انہیں مالیگاؤں کی زمینی و سیاسی حقیقت نہیں پتہ، چناؤ کے نتائج آنے کے بعد انہیں بھی حقیقت پتہ ہوگئی کہ مالیگاؤں شہر سے 1 لاکھ 98 ہزار ووٹ لینے والی کانگریس پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں ایک لاکھ 98 ہزار ووٹوں سے نوازا گیا تھا لیکن اسمبلی چناؤ میں کانگریس پارٹی محض 7527 ووٹوں پر سمٹ کر رہے گئی ۔یہ کانگریس پارٹی کی شرمناک شکست ہے ۔اسی طرح سماجوادی پارٹی کی امیدوار شانِ ہند بھی کراری شکست سے دوچار ہوئی ۔شان ہند کو 9624 ووٹ ہی مل پائی ہے ۔حالانکہ کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے نیشنل لیڈران نے مالیگاؤں میں تشہیری مہم میں حصہ لیا اور عوام سے ووٹوں کی اپیل کی لیکن اس کے باوجود دونوں پارٹیوں کو ضمانت بچانے کیلئے بھی ووٹ نہیں مل پائی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے