مالیگاؤں سینٹرل سے 13 امیدوار میدان میں، تین امیدواروں نے فارم واپس لیا
کسے کونسی نشانی ملی؟ مع نام دیکھئے تفصیلات
مالیگاؤں : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ سے چناؤ لڑنے والے امیدواروں میں نشانی کی تقسیم آج پرانت آفس میں الیکشن افسیر متین سدگیر نے کی ۔پرانت آفیسر نتن سدگیر نے امیدواروں کی فہرست دیتے ہوئے بتایا کہ جن امیدواروں میں نشانی تقسیم کی گئی ہیں ان میں اعجاز بیگ کانگریس( پنجہ) ، عبد اللہ خان دلشیر خان SDPI (پین کی نب مع سات کرن) ، آصف شیخ رشید انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (آٹو رکشا) ، فرحان شکیل احمد MDP (کرین) ، مفتی اسمٰعیل ( پتنگ) ، شان ہند (سائکل) ، عائشہ صدیقہ رؤف خان آزاد (ہیرا) ، کلیم یوسف (بیٹ) ، محمد اسمٰعیل عبد الخالق (،اے سی) ، اسماعیل جمن ( کباٹ) ، یاسین عمر فاروق ( سیب) ، رفیق احمد شبیر رضا ( گیس سلنڈر) ، شعیب خان (ڈمبیلس) شامل ہیں ۔اسی طرح تین افراد نے اپنا فارم واپس لیا ۔اب مالیگاؤں اسمبلی سینٹرل سے 13 امیدوار میدان میں ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com