مالیگاؤں سمیت اورنگ آباد اور جالنہ میں NIA-ATS کی کارروائی، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ، تین افراد حراست میں



مالیگاؤں سمیت اورنگ آباد اور جالنہ  میں NIA-ATS کی کارروائی، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ، تین افراد حراست میں 


ممبئی : 5 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) این آئی اے اور اے ٹی ایس نے مہاراشٹر میں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔ (اورنگ آباد) چھترپتی سمبھاجی نگر جالنہ اور مالیگاؤں سے کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور شبہ ہے کہ یہ نوجوان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں ہیں۔

یہ آپریشن ملک بھر میں ایک ساتھ کئی جگہوں پر جاری ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق جموں و کشمیر کی کچھ تنظیمیں اس میں ملوث ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم نے صبح سے ہی مہاراشٹر میں تین مقامات پر چھاپے مارے اور کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا۔این آئی اے اور اے ٹی ایس نے مہاراشٹر میں مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔


مالیگاؤں جالنہ اورنگ آباد سے تین گرفتار 


 مہاراشٹر میں، NIA-ATS کی مشترکہ کارروائی میں جالنہ اور (اورنگ آباد) چھترپتی سمبھاج نگر اضلاع سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس لیے کی گئی کیونکہ شبہ تھا کہ یہ تینوں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں مقامات پر پنچنامہ جاری ہے جہاں سے نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

 یہ کارروائی چھترپتی سمبھاج نگر کے کیراڈ پورہ آزاد چوک کے قریب کے علاقے سے کی گئی اور مالیگاؤں کے عبد اللہ نگر اور جالنہ سے بھی ایک ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔سنیچر کی صبح این آئی اے نے  ملک گیر مہم شروع کی ہے۔  اس سے قبل بھی این آئی اے نے مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر(اورنگ آباد) ، جالنہ اور مالیگاؤں میں چھاپے مارے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے