احمد نگر کا نام تبدیل کر اہلیہ نگر! مرکزی حکومت نے مہاراشٹر حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی
ممبئی : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی حکومت نے احمد نگر ضلع کا نام بدل کر اہلیہ نگر رکھنے کے مطالبے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ مطالبہ کئی دنوں سے کیا جا رہا تھا۔مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ریاستی ریونیو اور انیمل ہسبنڈری اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے وزیر رادھا کرشن ویکھے پاٹل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ لہٰذا اب احمد نگر ضلع اہلیہ نگر کے نام سے جانا جائے گا۔
گزشتہ کئی سالوں سے احمد نگر ضلع کا نام اہلیہ نگر رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اورنگ آباد اور عثمان آباد اضلاع کے نام بدلنے کے بعد احمد نگر ضلع کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے احمد نگر ضلع کا نام تبدیل کرنے کا اعلان گزشتہ سال چونڈی میں منعقدہ اہلیہ دیوی کی یوم پیدائش پر کیا تھا۔انہوں نے ضلع کا نام پنیشلوک اہلیہ دیوی کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
احمد نگر شہر کا نام 13 مارچ 2024 کو ریاستی کابینہ نے 'اہلیہ نگر' رکھ دیا تھا۔ پونہ ضلع کے ویلھے تعلقہ کا نام بھی بدل کردیا گیا، اس تعلقہ کا نام راج گڑھ رکھا گیا۔ اب اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی حکومت نے احمد نگر کا نام بدل کر اہلیہ نگر رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
ہندوستان کے آئین میں کسی ضلع یا شہر یا جگہ کا نام تبدیل کرنے کا کوئی خاص ذکر نہیں ہے۔ ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل دلیپ تور نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے نام کی تبدیلی سے متعلق ریاستوں کو کچھ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔مرکزی حکومت کے مطابق اگر ریاست اپنے ضلع کا نام بدلنا چاہتی ہے تو اسے اسمبلی میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد مرکزی حکومت کے پانچ محکموں سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔اس کے بعد مرکزی حکومت نام کی تبدیلی پر حتمی فیصلہ لیتی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com