مفتی اسمٰعیل، ہم بھی مسلمان ہیں، جمیعت کی آڑ میں سیاست کرنا بند کریں، خدارا! مسجد و میناروں کے شہر کو توڑنے کی کوشش مت کریں آصف شیخ


مفتی اسمٰعیل، ہم بھی مسلمان ہیں، جمیعت کی آڑ میں سیاست کرنا بند کریں، خدارا! مسجد و میناروں کے شہر کو توڑنے کی کوشش مت کریں 



آصف شیخ نے لہرایا بھارت اور فلسطین کا جھنڈا ،کہا اسمبلی میں چن کر بھیجو، وقت پڑا تو رانے جیسے فرقہ پرستوں سے دو دو ہاتھ بھی کرنے ڈرونگا نہیں 


جب جمعیت علماء اور اذان پر پابندی کا مطالبہ اسمبلی میں گونجا  تو میں نے ہی جمعیت علماء کے حق میں منہ توڑ جواب دیا، تب مفتی اسمٰعیل کہاں تھے 



مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں فرقہ پرستی بڑھتی رہی ۔شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی ہوتی رہی اور مجلس کا ایم ایل اے خاموش رہا 
 


مالیگاؤں :5 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ان پانچ سالوں میں مہاراشٹر بھر  فرقہ پرستی بڑھی، حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی، مسلمانوں ہر ظلم و ستم ہوا،گئو رکشکوں کی جانب سے مآب لنچنگ کے واقعات ہوئے، لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔اور مہاراشٹر بھر میں جذباتی سیاست کرنے والی مجلس اتحاد المسلمین کے نمائندے خاموش تھے، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے بھی کبھی اسمبلی میں آواز نہیں اٹھائی، کسی بھی واقعہ پر مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کی ۔حتیٰ کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایم ایل اے نتیش رانے مالیگاؤں آکر دھمکی دیکر چلا جاتا ہے اور شہر کا ایم ایل اے خاموش رہتا ہے ۔نتیش رانے اسمبلی میں مالیگاؤں کے مسلمانوں کو لو جہاد، لینڈ جہاد کے نام پر بدنام کرتا ہے اور پھر بھی مفتی اسمٰعیل خاموش رہتے ہیں ۔مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کی دہائی دیکر 2019 کے اسمبلی چناؤ میں مجلس اتحاد المسلمین نے ووٹ مانگا لیکن مجلس نے ایسا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جس سے مسلمانوں کی نمائندگی ثابت ہوتی ہے ۔یہاں تک کہ اسمبلی ہاؤس میں اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل کردیا گیا پھر بھی ایم ایل اے خاموش تھے ۔اب سرکار نے احمد نگر کا نام تبدیل کرتے ہوئے اہلیہ بائی ہولکر رکھ دیا۔مہاراشٹر میں حضور اقدس صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی اس پر مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی میں آواز نہیں اٹھائی ۔مسجد میں گھس کر مارنے والے نتیش رانے کیخلاف اسمبلی آواز اٹھائی نہیں ۔مفتی اسمٰعیل نے بارہ نومبر کو حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کیخلاف پر امن احتجاج کے دوران پھوٹ پڑے تشدد میں بھی مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کا کام کیا ۔مفتی اسمٰعیل ہر سطح پر ناکام ہوگئے ۔کوئی بڑا تعمیری کام نہیں کیا. اس طرح کے زمینی حقائق کی روشنی میں آصف شیخ نے خطاب کیا ۔موصوف انصار جماعت خانہ گراونڈ پر منعقدہ یوتھ اجلاس سے شہریان سے مخاطب تھے ۔اس موقع پر ہزاروں نوجوانوں کی امڈتی ہوئی بھیڑ نے دیکھتے ہی دیکھتے انصار جماعت خانہ کے وسیع و عریض گراونڈ کو بھر دیا۔گراؤنڈ کے دونوں جانب ۔عوام سڑکوں پر دور تک جلسہ سننے نظر آئے ۔جامعتہ الصالحات والی روڈ پر داؤد سیٹھ کمپاؤنڈ تک عوام کا جم غفیر دیکھا گیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہید عبد الحمید روڈ سلیم نگر کے نوجوانوں اجو لہسن والا کو بدنام کیا اور کہا تھا کہ یہاں پتھر لائے گئے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے بارہ نومبر کے ملزمین کو کورٹ سے آزاد کروانے کیلئے پانچ لاکھ سے زائد خرچ کیاہے ۔

اس جلسہ عام میں آصف شیخ نے انتہائی سنجیدہ، ہوش کیساتھ پرجوش تقریر کرتے ہوئے شہر کے نوجوانوں کو موجودہ حالات کے تناظر میں ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی ناکامی کو بیان کیا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر کے مسلمانوں کے مسائل پر مفتی اسمٰعیل نے کبھی احتجاج نہیں کیا،آزاد میدان میں دھرنا نہیں دیا،شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی ہوتی رہی، فسادات ہوتے رہے، لو جہاد زمین جہاد کے نام پر نفرت پھیلائی گئی لیکن مفتی اسمٰعیل خاموش تھے اور آج جمیعت علما کے نام پر سیاست کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم بھی مسلمان ہیں، ہمارے بھی کان میں اذان دی گئی ہے ۔اگر میرے بھائی سے لفظ کے ہیر پھیر سے کوئی غلطی ہوئی، ہمارے ورکروں سے کوئی غلطی ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں لیکن مفتی صاحب اب بس.. بہت ہوگیا، کب تک جمیعت علماء کا سیاسی استعمال کروگے، اب ایم ایل اے ہو، سیاسی اسٹیج لگاؤ میدان میں آؤ ۔شہر میں بھید بھاؤ کی سیاست کرنا بند کرو، آصف شیخ نے کہا کہ میں جمیعت کے ذمہ داران اور علما کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے جمیعت کے استعمال پر روک لگا لو ۔جمیعت کے نام پر سیاست یورپین ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔آج جمیعت کے حیا کی اچانک یاد آگئی ۔جب 2014 میں بی جے پی نے اسمبلی میں جمعیت علما پر پابندی کا مطالبہ کیا تب آپ نے احتجاج کیوں نہیں کیا؟ تب بھی آپ صدر تھے اور آج بھی صدر ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس وقت پورے مہاراشٹر سے صرف میں نے جمیعت اور اذان پر پابندی کیخلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی اور فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دیا ۔آصف شیخ نے شہر کے نوجوانوں ۔بزرگوں اور بچوں و خواتین اور علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شہر کو بچانے کیلئے آگے آئیں ۔مفتی اسمٰعیل اور انکے ساتھی اس شہر کو تقسیم کررہے ہیں، آصف شیخ نے کہا کہ مفتی صاحب ایک کرسی کیلئے مسجد و میناروں کے شہر کو توڑنے کی کوشش مت کرو۔جمعیت کے نام پر عوام کو تقسیم کرنا اچھا نہیں ہے... برادری واد شہر کیلئے ٹھیک نہیں ہے، آپ جمیعت کے تاحیات صدر رہے سکتے ہو لیکن یہ جمہوری ملک ہے یہاں الیکشن ہوتا ہے اب اپکو ایم ایل اے نہیں بنایا جائے گا، آپ ہار رہے ہو اور ڈر و خوف کی سیاست کررہے ہو ۔

آصف شیخ رشید نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل اور انکے ساتھیوں نے دادا بھسے کیساتھ مل کر اس شہر کو برباد کردیا، لوٹ لیا، صرف چند کروڑ روپے کے کمیشن کی خاطر سیکڑوں کروڑ روپے کے فنڈ دادا بھسے نے ندی کے اس پار لیجا کر ترقی کرڈالی اور مالیگاؤں کھنڈر بن کر رہ گیا ۔اس کا ذمہ دار شہری کا ایم ایل اے ہے ۔یہ سب کام ان دو سالوں میں ہوا ہے ۔کمشنر راج میں ہوا ہے ۔مفتی اسماعیل نے بی جے پی و شیو سینا سے کروڑوں روپے رشوت لی ۔اس طرح کا الزام بھی آصف شیخ نے لگایا ۔انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا اور ایم ایل سی چناؤ میں ،سرکار بنتے وقت ووٹنگ کیلئے، شندے سرکار کو ووٹنگ کرنے کیلئے رشوت لی گئی ۔اپ مجھکو ایم ایل اے بناؤ پھر دیکھو کیسے سب فنڈ کھینچ کر لاتا ہوں ۔اس موقع پر آصف شیخ نے بھارت اور فلسطین کا جھنڈا لہرایا،فلسطین کیلئے دعا کی، اسرائیل کی مذمت، ہندوستان کی سرکار سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے حق میں بہتر قرار دادا پاس کرے ۔آصف شیخ نے نوجوان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسمٰعیل عید گاہ پر فلسطین کا جھنڈا لہرانے والے نوجوان کیساتھ نہیں کھڑے ہوسکتے تو پورے شہر کی سات لاکھ عوام کیساتھ کیسے کھڑے ہونگے ۔آصف شیخ نے نوجوان نسل کو جوش، ہوش، تعلیم، صبر، ایمانی طاقت، قوم و ملت کا جذبہ کیساتھ مسجد و میناروں کے شہر کی حفاظت کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ۔موصوف نے کہا کہ میں ایک نہیں پورے شہر اور مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرونگا اور وقت پڑا تو اسمبلی میں قانون کیمطابق دو دو ہاتھ کرنے بھی تیار رہونگا ۔اس موقع پر حافظ انیس اظہر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسمٰعیل جمعیت کی آڑ میں عوام کا مذہبی استحصال نہ کریں، مرد کی طرح سیاسی اسٹیج لگاؤ اور چناؤ لڑو،جمیعت علما کے صدر محمود مدنی پر الزام لگانے والے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی میں مذمت کرتا ہوں اور ان سے معافی کا مطالبہ کرتا ہوں ۔اس جلسہ عام می جمشید پترے والا، سلیم گیریج والا ،سلیم منا، حافظ صفوان صاحب، عزیز الرحمان بجرنگ واڑی، اشتیاق 42 کا استقبال کیا گیا ۔جبکہ صابر گوہر ،فاروق فردوسی، سید مسلم، ریاض علی،، شفیق احمد سلیم میڈیکل والا، سلیم منا،رضوان میمن نے بھی بہترین تقریر پیش کی اور شیخ آصف و شیخ رشید کے تعمیری کاموں کے چلتے اسمبلی چناؤ میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔واحد انصاری نے بہترین شاعری کی اور نظامت کے فرائض ارشاد انجم نے ادا کیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے