سماجوادی نے دکھایا عوام اور سنویدھان کی طاقت کا مظاہرہ ، شان ہند کی تشہیر کے لئے ہونڈا ریلی میں شرکاء کا ہجوم

سماجوادی نے دکھایا عوام اور سنویدھان کی طاقت کا مظاہرہ ، شان ہند کی تشہیر کے لئے ہونڈا ریلی میں شرکاء کا ہجوم



مالیگاؤں؛: 28 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند کی ادخالِ نامزدگی سے قبل ایک ہونڈا ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔حسبِ اعلان 28 اکتوبر بروز پیر شام سات بجے شہر کے مختلف علاقوں سے سماجوادی پارٹی ورکرز اور گروپ کی شکل میں لوگ سماجوادی پارٹی رابطہ آفس آگرہ روڈ پہنچنے۔یہاں ریلی شروع ہونے سے قبل سماجوادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ"عوام اور سنویدھان جمہوریت کی بنیادوں میں سے ہیں۔سنویدھان کی طاقت برقرار رہنی چاہیے نیز عوام کی طاقت کے مظاہرے کیلئے سماجوادی پارٹی کی جانب سے اِس ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کی جانب سے شانِ ہند نہال احمد صاحبہ سینٹرل حلقہ سے امیدواری کر رہی ہیں۔29 اکتوبر بروز منگل صبح گیارہ بجے نیاپورہ ملے کی مسجد کے پاس سے شان ہند اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے والی ہی۔29 اکتوبر منگل کا دن تاریخی دن ہوگا۔" ٹو ویلر ہونڈا ریلی میں ہزاروں کا جمِ غفیر موجود رہا۔سماجوادی پارٹی کی مخلتف کمیٹی،یونین اور ورکرز کے علاوہ شہر بھر سے نوجوانان اور بزرگوں نے شانِ ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کے حوصلوں کو تقویت دینے کیلئے ریلی میں شریک تھے۔اِس ریلی کی ۱یق سماجوادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران نے کی۔یہ ریلی شہر بھر میں مختلف مشہور چوک چوراہوں،شاہراہوں اور محلوں سے گزرتے ہوئی خیابان نشاط چوک علامہ اقبال پر اختتام پذیر ہوئی۔گشت کے دوران مختلف چوراہوں پر ریلی کا استقبال کیا گیا۔میڈیا نمائندگان کیلئے چار پہیہ گاڑی کا انتظام رہا۔ریلی کے اختتام پر سماجوادی پارٹی ذمے دار پروفیسر رصوان خان سر نے رسمِ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ"جمہوریت میں عوام کی طاقت بہت بڑی ہوتی ہے۔سنویدھان جمہوریت کا ستون ہے۔شہر میں عوام اور خصوصا نوجوانوں کی ووٹوں کا غلط استعمال ہوتا ہے۔اِس لیے اِس مرتبہ تین مرد امیدواروں کے درمیان ایک خاتون شان ہند سماجوادی پارٹی سے امیدواری کر رہی ہیں۔سنویدھان اور عوام کے تحفظ کیلئے شان ہند کے پرچۂ نامزدگی ریلی میں شرکت کریں اور 20 نومبر کو سائیکل نشان پر ووٹ دے کر اور اپنے گھر کی خواتین اور مرد حضرات کی ووٹ دلوا کر شان ہند کو کامیاب کریں۔" پروفیسر رضوان خان سر نے کہا کہ"آجی ماجی آمدار کے دورِ اقتدار میں نشہ کی فروختگی عروج پر ہے۔موجودہ آمدار نشہ کی لت روکنے کیلئے قانونی طور پر بھی ناکام رہے ہیں۔" اخیر میں سماجوادی پارٹی ذمہ داران نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے