انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نامزد امیدوار آصف شیخ نے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے دو فارم داخل کیا



انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نامزد امیدوار آصف شیخ نے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے دو فارم داخل کیا


 طاہرہ شیخ ،حاجی جلیل دادا،آمین سردار ،شکیل بیگ ، اعجاز عمر، اقبال بوس، رئیس خلیفہ، شکیل شاہ کیساتھ آصف شیخ نے ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی پیش کیا



مالیگاؤں :28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید نے آج دوپہر میں دو بجے پرانت آفیسر و ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی پیش کیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے دو نامزدگی فارم داخل کیا ۔پہلے انہوں نے ایک فارم سابق مئیر طاہرہ شیخ رشید حاجی جلیل دادا،آمین سردار ،شکیل بیگ کیساتھ اپنا فارم داخل کیا وہیں تھوڑی دیر کے بعد ہی آصف شیخ نے اپنا دوسرا امیدواری عریضہ اعجاز عمر، اقبال بوس، رئیس خلیفہ، شکیل شاہ کی موجودگی میں پیش کیا ۔پرچہ نامزدگی جلوس کے اختتام کے بعد آصف شیخ نے اپنا فارم ان حضرات کی موجودگی میں بھرا ۔اس موقع پر حاجی خالد شیخ رشید نے آصف شیخ کے وکیل کیساتھ کاغذی کاروائی مکمل کی ۔اس سے قبل آصف شیخ نے عوام سے پرانت آفس کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام کے ماننے والے ہیں اور ہم مسلمان ہیں اس لئے ہماری ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچیں اسکا دھیان رکھا جائے اور پرامن طریقے سے اپنے گھروں کو واپس جائیں ۔انہوں نے کہا کہ منگل کو ایوب نگر گاندھی نگر چوک پر شام سات بجے سے رات دس بجے تک جلسہ عام ہوگا، عوام اس جلسہ عام میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں ۔باقی عنوانات پر وہیں سماچار لیا جائے گا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے