اچھائی و برائی اور تعمیر و ترقی کا مینو فیسٹیو لیکر مفتی اسمٰعیل قاسمی. نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، مشاورت سے پرانت آفس تک جلوس میں ہزاروں ہمدردوں، ورکروں اور محبان کی شرکت


اچھائی و برائی اور تعمیر و ترقی کا مینو فیسٹیو لیکر مفتی اسمٰعیل قاسمی. نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، مشاورت سے پرانت آفس تک جلوس میں ہزاروں ہمدردوں، ورکروں اور محبان کی شرکت 



مالیگاؤں : 28 اکتوبر (پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آج اسمبلی الیکشن میں امیدواری فارم بھرنے کیلئے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مشاورت چوک سے پرانت آفس ہزاروں ہمدردوں ورکروں محبان کے ساتھ پہنچے فارم داخل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق 20 نومبر 2024 کو ودھان سبھا کا الیکشن ہونا طے ہے اس الیکشن میں امیدواری کرنے والوں کو 29 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک فارم بھرنے Submit کرنے کی آخری تاریخ ہے آج ہم نے بھی مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کی حیثیت سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم جمع کروایا ہے الحمداللہ فارم مکمّل ہے اور جمع ہوگیا مَیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آنے والا انتخاب Election مالیگاؤں کیلئے اچھا ہو مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی ہو اس کے لئے ہم کوشاں ہیں مَیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا شکرگزار ہوں کہ مجھے امیدواری دی پچھلی بار بھی مَیں نے مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا اور اس مرتبہ بھی مَیں نے مجلس سے انتخاب لڑ رہا ہوں، اسی کے پرچم تلے اللہ کی رحیم کریم ذات سے امید ہے کہ ان شاءاللہ اس مرتبہ بھی بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی ہمارے الیکشن کے کئی عنوانات ہیں لیکن اس میں ایک نمبر پر اچھائی اور برائی اور تعمیر و ترقی ہے ان دو مدعے پر ہم الیکشن لڑ رہے ہیں اس موقع پر یونس عیسٰی، یوسف الیاس، ڈاکٹر خالد پرویز، عتیق شاہ لوکھنڈ والا، حافظ اسرائیل، حافظ عبداللہ، عبدالماجد حاجی، ڈاکٹر ارشد، مولانا علیم فلاحی، وغیرہ موجود تھے مشاورت چوک سے جو ریلی نکلی اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عوام مجلس اتحاد المسلمین کے جھنڈے و مفلر کے ساتھ شریک رہے تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے