مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے سیاسی حریف کو حرام خور تک کہہ دیا ، نشاط روڈ پر سماج وادی پارٹی کا تاریخی جلسہ،ہزاروں کا مجمع ، سماج وادی کی لہر



مستقیم ڈگنیٹی نے  اپنے سیاسی حریف کو حرام خور تک کہہ دیا ، نشاط روڈ پر سماج وادی پارٹی کا تاریخی جلسہ،ہزاروں کا مجمع ، سماج وادی کی لہر



بارہ نومبر سانحے کے بعد موجودہ ایم ایل اے سال بھر بھاگے بھاگے پھرتے رہے:شانِ ہند






مالیگاؤں : 30 اکتوبر (پریس ریلیز) "سیاست کام کی بنیاد پر کرو،12 نومبر معاملے کے بعد سال بھر بھاگے بھاگے پھرتے رہے اور کام بتانے کی بجائے 12 نومبر معاملے پر صفائی دے رہے ہیں کام کیے نہیں ہیں تو بتائیں گے کیسے؟ اس طرح کی تنقید سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد  نے موجودہ رکنِ اسمبلی مفتی اسماعیل پر کی۔ نشاط روڈ پر سماج وادی پارٹی کے جلسے میں موجود عوام کے جمِ غفیر سے جرآت مندانہ خطاب کرتے ہوئے شانِ ہند نے کہا کہ"ہماری ادخالِ نامزدگی ریلی کے بعد دونوں مخالف خیموں میں انگار لگی ہوئی ہے۔سماج وادی کی لہر ہے۔یہ ہزاروں کا مجمع اِس بات کا اعلان کرتا ہیکہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔" شان ہند نے گرج دار لہجے میں کہا کہ"۲۵ سال سے مالیگاؤں کا نقصان کیا جا رہا ہے۔تعمیراتی کام کے ٹھیکے بھائی بھتیجوں کو دے دیا جاتا ہے اور عمارتیں کھنڈر بن کر نشے کا اڈہ بنی ہوئی ہے۔" شان ہند نے نہالی تیور میں کہا کہ"موجودہ آمدار نے مالیگاؤں کو فرقہ پرست بھگوا دھار نیتا دادا بھسے کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔" شانِ ہند نے کہا کہ"عوام سے وعدہ کرتی ہوں،تعلیم،حفطانِ صحت، ترقی، روزگار اور صنعت کیلئے ہمیشہ کام کرتی رہی ہونگی۔" شان ہند نے مزید کہا کہ"آجی ماجی نے شہریان میں بے حسی پیدا کی ہے۔دونوں نے کچھ کام نہیں کیا۔اگر آپ کے دروازے پر ووٹ طلب کرنے آئیں تو اُن سے کام کے متعلق سوال کریے"۔ جوں جوں جلسہ آگے بڑھتا رہا جوق در جوق شہریان شریک ہوتے رہے۔

سماجوادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے اِس تاریخی جلسہ سے کہا کہ"آنے والے اسمبلی انتخابات میں 16 لوگوں نے فارم بھرا ہے۔اِن 16 امیدواروں میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار شان ہند نہال احمد ہے۔آرٹس سے سیاسیات پڑھی ہیں۔ایم بی اے کی ہے۔قانون اور وکالت پڑھی ہوئی لیڈر ہیں۔" مستقیم ڈگنیٹی نے سابق رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ"یہ حرام خور،چیمپین چور شہر میں نشہ بیچ رہے ہیں۔شہر کے نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار کر رہے ہیں۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ" تبدیلی کی لہر ہے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔یہاں ہزاروں کا مجمع اِس بات کا ثبوت ہیکہ اب تبدیلی آنی چاہیے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"شیخ آصف اجیت پورار کے ساتھ ہیں۔بنکروں کے خلاف ہیں۔بھاجپا کے امیدوار ہیں۔مالیگاؤں شہر بی جے پی کے خلاف ووٹ کرتی ہے۔اِن حرام خوروں کے خلاف لڑنے کی طاقت صرف سماج وادیوں میں ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی گھن گرج میں کہا کہ"بھاجپ کے ایجنٹ کو ووٹ دینا بند کرو۔سٹانہ میں فرقہ پرستی کا شکار شخص ہمارے پاس آتا ہے،سائزنگ ایسوسی ایشن کا ذمہ دار ہمارے پاس مسائل کرنے آتا ہے۔ووٹر سلپ سے لیکر تمام سرکاری درباری اور فلاحی کام سماج وادی رابطہ آفس سے ہم کرتے ہیں اور یہ چیمپین چور کمیشن خور آجی ماجی آمدار شہر کو کھنڈر بنا رہے ہیں" مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ"زمین کھسک چکی ہے،25 سالہ ملی جوڑ کا خاتمہ ہونے والا ہے،حالات بدل چکے ہیں،سماج وادی کی لہر چل چکی ہے۔" اِس جلسے میں میں موجود ہزاروں کا مجمع مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند کی تقاریر سننے کیلئے بے تاب تھا۔مستقیم ڈگنیٹی نے جب کہا کہ سابق آمدار کتنا پڑھے ہوئے ہیں تو عوام کے ہجوم سے آواز آئی کہ چوتھی فیل ہیں۔مستقیم ڈگنیٹی نے جب عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ بی جے پی کے ایجنٹ کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔جلسے میں موجود عوام نے نفی میں جواب دیا۔اِس جلسہ عام سے اطہر حسین اشرفی نے بھی خطاب کیا۔اطہر حسین اشرفی نے اپنی تقریر میں کہا کہ"مفتی اسماعیل فتوی دیتے ہیں کہ نہال صاحب کو ووٹ دینا حرام اور شیخ رشید کو ووٹ دینا جائز،کیا اِن نشہ بیچنے والوں کو آپ ووٹ دلواتے ہیں۔ اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ"سابق میئر عبدالمالک پر گولی چلی،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گولی مارنے والوں کو تم پھانسی دلواتے لیکن حضرت کو دادا بھسے کے سر سے کچرا صاف کرنے کی چھٹی ملے تو کوئی اور کام کرے۔" اطہر اشرفی نے کہا کہ"مفتی صاحب نے عوام کے مجمع میں اسٹیج سے عورتوں کا نام لیکر الزام لگایا ہے یہ مالیگاؤں شہر کی بہن بیٹیوں کی رسوائی ہے" اطہر حسین اشرفی تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ"اصلاحِ سیاست کرنے والے سیاست میں ناکام ہیں۔اِن کو جامع مسجد سے کا مصلہ سنبھالنے دو اور شانِ ہند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے اسمبلی بھیجیں۔" سابق کارپوریٹر آمین فارق نے کہا کہ" جمعیت کے جلسے میں ووٹ مانگنا بند کرو،جمعیت کے 20 لاکھ روپے حساب دو"۔آمین فارق نے کہا کہ"مفتی اسماعیل نے شہر کے امام و مؤذن سے پیسے جمع کیے اور کہا کہ اِس کا منافع دیا جائیگا اور سارا پیسہ ہضم کر گئے۔ ا ِس جلسہ عام اسلامپورہ نشاط روڈ سے لیکر تاحدِ نگاہ انسانی سروں کا سیلاب تھا۔سماج وادی کی لہر واضح نظر آ رہی ہے۔اسلامپورہ کی باریک گلیوں میں عوام نے کھڑے رہ کر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی تقاریر سنی۔اِس جلسے کی صدارت عمر فارو بدرالدین صاحب نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاج قاری زین العابدین صاحب موجود تھے۔اِس جلسہ میں انڈیا الائنس کی اہم اتحادی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد صاحبہ کو حمایت دی۔اسی کے ساتھ معروف شخصیات رفیق چڈیا اور شفیق چڈیا اپنے گروپ کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے،مستقیم ڈگنیٹی نے اِن کا استقبال کیا۔رئیس ستارہ شعر آمیز نظامت میں جاری اِس جلسے سے جمیل سوت والا صاحب،صوفی شبیر صاحب،سابق کارپوریٹر آمین فارق صاحب،الطاف کرانہ والا صاحب وغیرہ نے تقاریر کیں۔اسٹیج پر اشفاق سیٹھ پہلوان ہوٹل والے، عبدالواحد میلادی،عتقی للے،حنیف اشرفی، شبیر پنجابی،ضرار سیٹھ حمزہ عالیشان،عمران آر کو ٹرانسپورٹ،ظفر عابد،رضوان خان سر،ایڈوکیٹ نوید صاحب،معین اختر،ابوللیث انصاری،سہیل عبدالکریم،کارپوریٹر زاہد جمن وغیرہ موجود تھے۔جبکہ جلسہ انتظامیہ میں طارق راجہ،توحید انصاری،سلیم گڑبڑ،فیضان مایا وغیرہ شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے