اس حلقہ انتخاب سے شوہر کے سامنے بیوی نے داخل کیا امیدواری عریضہ فارم ،دلچسپ مقابلے میں کون جیت رہا ہے اور کون ہارے گا؟ عوام کی نظر



اس حلقہ انتخاب سے شوہر کے سامنے بیوی نے داخل کیا امیدواری عریضہ فارم ،دلچسپ مقابلے میں کون جیت رہا ہے اور کون ہارے گا؟ عوام کی نظر 


 اورنگ آباد : 30 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کنڑ اسمبلی حلقہ کے ایک شوہر نے اپنا بیوی کے خلاف امیدواری فارم داخل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کی بیٹی سنجنا جادھو نے اپنے سابق شوہر سابق ایم ایل اے ہرش وردھن جادھو کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سنجنا جادھو نے حال ہی میں شیو سینا شندے گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد انہیں امیدواری کیلئے نامزد کیا گیا۔ان کے شوہر ہرش وردھن جادھو 2009 اور 2014 میں لگاتار منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دو بار لوک سبھا کا الیکشن لڑا۔ لیکن، اس میں انہیں شکست ہوئی۔

 سنجنا جادھو عوام میں مقبول ہیں اور انہوں نے اس سیٹ پر اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔اب یہ الیکشن کون جیتے گا؟ یہ اہم ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹھاکرے گروپ نے اس حلقے سے ادے سنگھ راجپوت کو امیدوار بنایا ہے۔ اسی طرح آزاد امیدوار منوج پوار کی بھی عوامی حلقہ مقبولیت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے