ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کا سروے ، عوام نے مفتی اسمٰعیل کا شکریہ ادا کیا


ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کا سروے ، عوام نے مفتی اسمٰعیل کا شکریہ ادا کیا


تقریباً 500 کروڑ روپے کے بجٹ سے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے مالیگاؤں کی تاریخ میں تعمیری کام انجام دیئے


سیاسی مخالفین مفتی اسمٰعیل پر تنقید کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں، عوام مفتی اسمٰعیل کو ایک بار پھر کامیاب کریں


مالیگاؤں(پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کا جال شہر بھر میں اپنی زندہ دلی کا ثبوت دے رہا ہے اور عوام خود ہر دل عزیز رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کے کاموں پر شکریہ ادا کررہی ہیں ۔مفتی اسمٰعیل قاسمی نے گزشتہ 3 سالوں میں اب تک تقریباً 500 کروڑ روپے کے تعمیری کام انجام دیئے ہیں ۔ان میں سمینٹ کانکریٹ روڈ ،سمینٹ کانکریٹ گٹر،کانکریٹ نالے، گارڈن، سروس روڈ، اڑان بریج، پانی کی پائپ لائن، پانی کی ٹانکیوں کے علاوہ نعمانی بریج کا شمار ہے ۔اس طرح کی تفصیلات مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کی جانکاری رکھنے والے حسین انصاری نے ایک پریس ریلیز میں دی ۔انہوں نے سروے کے مطابق عوامی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے گزشتہ روز سے شہر بھر میں سروے مہم شروع کی ہے کہ ہمارے کاموں کو لیکر عوام میں کیا رجحان ہیں؟ اس پر ہمیں اطمینان بخش جواب ملا ۔انہوں نے بتایا کہ عوام خود شکریہ ادا کررہی ہیں اور آئندہ 20 نومبر کو مفتی اسمٰعیل قاسمی کو پتنگ نشان پر ووٹ دینے کا وعدہ بھیج کررہی ہیں ۔اس میں خاص طور پر ہماری مائیں اور بہنیں ہیں جو مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کاموں پر شکرانہ ادا کررہی ہیں ۔حسین انصاری نے مزید بتایا کہ مفتی اسمٰعیل کے تعمیری کاموں میں تقریباً پورے مالیگاؤں شہر میں 500 کروڑ روپے کے بجٹ سے تعمیری کام ہورہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلا کام 165 کروڑ روپے کے بجٹ سے نیشنل ہائی وے پر سروس روڈ اور چالیس گاؤں پھاٹا کے پاس بریج کا کام جاری ہوچکا ہے ۔اسی طرح 149 کروڑ روپے سے تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں تک نئی پائپ لائن لائی جارہی ہیں اور اس کے ساتھ پانچ پانی کی ٹانکیوں کی تعمیر اور پچاس کلو میٹر تک پائپ لائن بھی شامل ہیں ۔اسی طرح مفتی اسمٰعیل کی کوششوں سے سول ہسپتال کے سامنے سے 76 کروڑ روپے کے فنڈ سے سو بیڈ کا ڈیلیوری ہاسپٹل تعمیر ہوگا ۔جہاں خواتین کو جدید سہولیات سے آراستہ مشنری سے لیس زچہ بچہ کی دیکھ بھال کیلئے ہاسپٹل تعمیر ہوگا ۔اسکی منظوری بھی اچکی ہے ۔مفتی اسمٰعیل قاسمی کا چوتھا بڑا کام نعمانی پل کی تعمیر ہے ۔اس کیلئے پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے منظور کروایا گیا ہے ۔جسکا سنگ بنیاد بھی ہوچکا ہے اور اسکی تعمیر عنقریب شروع ہوگی ۔اسی طرح دیوی کے ملہ جونا آگرہ روڈ پر مفتی اسمٰعیل کے پہلی دفعہ دھرنے دینے کے سبب 20 کروڑ روپے فنڈ سے آگرہ روڈ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ۔اسی طرح مالدہ شیوار میں پانچ کروڑ روپے کے فنڈ سے گارڈن کا کام جاری ہے اور وارڈ نمبر 14 میں مولانا عمرین چوک میں گارڈن کا کام جاری ہے اور وہ مکمل ہونے والا ہے ۔اس کے علاوہ وارڈ نمبر 4 سروے نمبر 111/2 میں ایک کروڑ روپے بجٹ سے دس بارہ گلیوں کی تعمیر اور نالوں کی تعمیر کی گئی ۔اسی طرح پوار واڑی سروے نمبر 114 میں اٹھ گلیوں اور کانکریٹ روڈ اور نالوں کی تعمیر ایک کروڑ بجٹ سے مکمل کی گئی ۔پوار واڑی چشم گلاب مسجد کے پاس 25 لاکھ بجٹ سے نالوں اور گلیوں کی تعمیر مکمل کی گئی ۔اسی طرح گٹ نمبر 114 میں پچاس لاکھ روپے کے بجٹ سے تعمیری کام مکمل ہو گئے ہیں ۔جبکہ سروے نمبر 98/2 میں 20 لاکھ روپے کے کام پورے کئے گئے ۔اسی طرح نیا سلاٹر ہاؤس سے لیکر 88/2رضا چوک تک 1 کروڑ 46 لاکھ روپے کے بجٹ سے روڈ ۔نالوں کے تعمیری کام انجام دئے گئے ۔ملت مدرسہ سے فارمیسی کالج تک 1 کروڑ 39 لاکھ روپے سے تعمیری کام نکل ہوئے اور وارڈ نمبر 4 میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی جدوجہد سے تقریباً 8 کروڑ روپے کے کام کاج کئے گئے ۔ وارڈ نمبر 14 میں پندرہ کروڑ روپے سے زائد کا کام پورا ہوا ۔ان کاموں میں ابرار بھائی کے گھر پاس 25 لاکھ روپے کے بجٹ سے روڈ کی تعمیر اسی طرح اہل حدیث مسجد کے پاس 25 لاکھ روپے کے فنڈ سے روڈ کی تعمیر پوری کی گئی ۔اس طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی کے بجٹ سے پورے مالیگاؤں شہر میں 500 کروڑ روپے کے بجٹ سے تعمیراتی کام انجام دئے گئے ہیں اور کچھ کام جاری ہیں اور کچھ ہونے والے ہیں حسین انصاری نے کہا کہ مخالفین کی الزام تراشی مفتی اسمٰعیل پر مسلسل ہورہی ہیں لیکن ہم عوام کی عدالت میں کام لاکر ہمارا کام بتارہے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل قاسمی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔حسین انصاری نے شہریان سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے تعمیری کام کو عام کریں اور سچے کا بول بالا اور جھوٹے کا منہ کالا کریں ۔اپنے تعمیری کاموں کو واٹس ایپ پر سینڈ کریں اور عوام کو بتائیں کہ مفتی اسمٰعیل ہی ہیں جو تعمیری کام کرنے والے ہیں ۔اس موقع پر حسین انصاری مسعود ساحل حامد حسین جمال ناصر اعظم انصاری عبدالاحد ابراھیم مختار انقلابی وغیرہ موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے