مفتی اسمٰعیل صاحب نے جھوٹ کی دکان کھول رکھی ہے، تعمیر و ترقی اور غریبوں، مزدوروں اور بنکروں کے تعلق سے کوئی فلاحی بات نہیں، صرف جھوٹ جھوٹ



مفتی اسمٰعیل صاحب نے جھوٹ کی دکان کھول رکھی ہے، تعمیر و ترقی اور غریبوں، مزدوروں اور بنکروں کے تعلق سے کوئی فلاحی بات نہیں، صرف جھوٹ جھوٹ


اچھائی اور برائی پر اگر میں نے منہ کھول دیا تو پھر آپ کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے لیکن میں علماء کا احترام کرتا ہوں :آصف شیخ


جمعہ کو اسلام پورہ میں آصف شیخ کا جلسہ، 180 کروڑ روپے کا پول کھولا جائے گا، بنکروں سے بھی شرکت کی خصوصی اپیل


مالیگاؤں : 29 اکتوبر (پریس ریلیز) اسمبلی چناؤ کی تشہیر کے لئے آج گاندھی نگر چوک ایوب نگر مین روڈ پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید نے ایک جلسہ عام کا انعقاد کرتے ہوئے اپنے سیاسی حریف مفتی اسمٰعیل، اعجاز بیگ اور شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی پر سخت تنقید کی ۔آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعلق سے کہا کہ اس شہر میں موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی صاحب نے جھوٹ کی دکان کھول رکھی ہے ۔ شہر کی تعمیر و ترقی ،غریبوں، مزدوروںاور بنکروں کے تعلق سے کوئی فلاحی بات نہیں کررہے ہیں ۔صرف جھوٹ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ شہریان مالیگاؤں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ ضرور مجھکو کامیابی ملیگی ۔انہوں نے کہا کہ خلیل دادا اور شیخ رشید صاحب کے انتقال کے بعد ہمارے سیاسی مخالفین کہہ رہے تھے کہ اب ایک کانٹا آصف شیخ بچا ہے اسے بھی ختم کردیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ میرے ساتھ اللہ کی مدد اور شکایت شہریان کی دعائیں ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کے رکن اسمبلی ایک مفتی اور عالم و امام بھی ہیں لیکن وہ ایک کرسی کیلئے بھول جاتے ہیں اور مسجد و جمعیتہ علماء کا سہارا لیکر سیاست کررہے ہیں ۔جامع مسجد کے درس قرآن سے مفتی اسمٰعیل کا ذاتیات اور سیاست پر مبنی بیان دینا مناسب نہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کبھی کہتے ہیں کہ میرا نشانہ اچھا ہے، میرے پاس لائسنس والی بندوق ہے ۔شیخ آصف کو تو میں ہی مار سکتا ہوں ۔مفتی اسمٰعیل نے شیخ آصف کو یتیم کہا ۔اس پر موصوف نے کہا کہ ہاں میں یتیم ہوں، میرے والد والدہ نہیں ہیں ،لیکن ایک مفتی یتیم بچے کی اس طرح مذاق اڑائے گا یہ ہمیں پتہ نہیں تھا ۔آصف شیخ نے جامع مسجد کے ٹرسٹیان سے کہا کہ مجھکو آپکے جواب کی امید ہے ۔اسی طرح سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ نیا پورہ فتح میدان سے جمعیتہ علماء کے مذہبی اسٹیج سے اپیل کی گئی ہے کہ آصف شیخ کیخلاف مفتی اسمٰعیل کو اتنی ووٹ دو کہ آصف شیخ بہہ جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کب تک شہر میں مذہب اور مسجد کا استعمال کیا جاتا رہیگا ۔کب تک ہمارے ساتھ ناانصافی کی جاتی رہے گی ۔کب ہمیں انصاف ملیگا، کیا ہم مسلمان نہیں ہیں؟ کبھی جامع مسجد تو کبھی جمعیتہ علماء سے آصف شیخ اور شیخ رشید خاندان کیخلاف بولا جاتا ہے۔ یہ سب بند ہونا چاہیے آصف شیخ نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ جمعیتہ علماء سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو  یہ کہہ دیا جائے کہ آصف شیخ مسلمان نہیں ہے؟

اس جلسہ عام سے آصف شیخ نے کہا کہ اچھائی اور برائی پر چناؤ لڑنے کا ڈھونگ کرنے والے اسٹیج لگائیں اور جہاں بولینگے وہاں آکر سامنا کرنے تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔اچھائی اور برائی پر اگر میں نے منہ کھول دیا تو پھر اپوزیشن کے یہ لوگ کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے ۔صرف گاندھی نگر سے ندی تک جاؤں گا سب کی بولتی بند ہوجائے گی لیکن میں علماء کا احترام کرتا ہوں ۔بہن بیٹی کی عزت کرتا ہوں، ہماری تہذیب نہیں ہے کہ ہم کسی کی عزت سڑک پر لائیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل ایک کرسی کیلئے دین کا استعمال کررہے ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے ۔اچھائی اور برائی پر چناؤ لڑنے والے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے 2007 میں ایک شراب بیچنے والے کو ڈپٹی میئر  بنایا، کوآپ کا ممبر بھی مفتی اسمٰعیل نے ایک شراب بیچنے والے کی بیوی کو بنایا ۔کیوں کوئی مسلمان نہیں ہیں؟ کوئی بنکر نہیں ہے؟ آپ نے تیسری مرتبہ ایک بورسے نام کے ہمارے ہندو بھائی کو لاکھوں روپے لیکر کوآپ کا ممبر بنایا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اب انہیں شکست دکھائی دے رہی ہیں اس لئے میرا پولس ڈپارٹمنٹ اور الیکشن ڈپارٹمنٹ و میڈیا سے مطالبہ ہے کہ وہ مفتی اسمٰعیل قاسمی اور میرے ساتھ ایک ایک کیمرہ مین مستقل طور پر لگا دیں تاکہ وہ ہم دونوں کی حرکتوں پر نظر رکھ سکے ۔آصف شیخ نے خدشہ ظاہر کیا کہ مفتی اسمٰعیل شکست کے خوف سے ڈھونگ اور سوانگ رچھ سکتے ہیں، ہمیں بدنام کرنے اور جھوٹی ہمدردی  کیلئے کہیں گے کہ شیخ آصف کے ورکروں نے میرا کرتا پھاڑا ہے، میرے ساتھ یہ ہوا، وہ ہوا صرف ناٹک کرینگے اس لئے ہم پر آور ان پر نظر رکھی جائے ۔


اس جلسے میں آصف شیخ نے کانگریس امیدوار اعجاز بیگ (میرے بھائی) کے تعلق سے کہا کہ انہیں جتنی چابی بھری جائے گی اتنا ہی چلیں گے ۔مفتی اسمٰعیل کیساتھ شرٹ اتار کر ہرے گلال میں نہانے اور ناچنے والے مفتی اسمٰعیل سے سوال کریں شیخ آصف سے نہیں ۔موصوف نے مفتی اسمٰعیل کے علاوہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار شانِ ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کے تعلق سے کہا کہ یہ لوگ شہر کیلئے نقصان دہ ہے کہیں بھی توڑی کرلیتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ میری صرف ان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے لڑائی نہیں ہے بلکہ میری لڑائی بھگوا فرقہ پرستوں سے ہے۔ آپ مجھکو ووٹ دیکر اسمبلی بھیجو میں ہرا جھنڈا اسمبلی میں لہراؤں گا اور مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرونگا ۔اس لئے ضروری ہے کہ مساجد و مدارس اور خانقاہوں اور قبرستانوں کی حفاظت کیلئے ،وقف کی زمین کی حفاظت کیلئے ہمیں مالیگاؤں سے مجھکو چن کر دینا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کہیں کچھ ان انہونی ہو جائے تو حیدرآباد والے نہیں آئیں گے ۔شیخ آصف ہی شہریان کیساتھ کھڑا رہیگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ جمعہ کو اسلام پورہ میں جلسہ عام ہوگا ۔اس جلسہ عام میں 180 کروڑ روپے کا پول کھولا جائے گا. آصف شیخ نے بنکروں سے شرکت کی خصوصی گزارش کی ہے ۔اس جلسے عام میں زین الدین بی اے ،حافظ انیس اظہر ،احسان شیخ، رئیس عثمانی، ریاض علی، وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آصف شیخ کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔اس جلسہ عام میں مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر آصف شیخ کیساتھ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی میں درجنوں افراد نے شمولیت اختیار کی ۔یہاں آصف شیخ نے انکا استقبال کیا ۔اسی طرح گرو وار وارڈ کی جانب سے آصف شیخ کا والہانہ استقبال بھی کیا گیا ۔جسلہ گاہ میں کرسیاں کم پڑ گئیں ہزاروں کی عوام نے شرکت کرتے ہوئے آصف شیخ کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے