نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن نے اسمبلی الیکشن میں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی تائید و حمایت کا اعلان کیا
مالیگاؤں : 30 اکتوبر (پریس ریلیز) اسمبلی الیکشن کا بگل بج چکا ہے ایسے حالات میں ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ شہر میں تعمیری کام کاج کی روایت برقرار رہے اور پروان چڑھے شہر کھنڈر ہونے سے نجات پا لے شہر شہر جیسا نظر آئے اسی ضمن میں ہم نے ماضی تا حال شہری سطح پر سیاسی لیڈران کے تعمیری کاموں کا موازنہ کیا اور موجودہ حالات میں ہم نے دیکھا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے علاقہ واریت اور ووٹ بینک کی سیاست سے اوپر اُٹھ کر شہر میں اشرفی سلسلے سے نسبت رکھنے والوں کیلئے گزشتہ پانچ سالوں میں وہ کام کرکے دیا ہے جو ماضی کے کسی بھی سیاسی لیڈر نے نہیں کیا ان میں عائشہ نگر قبرستان میں 55 لاکھ کے فنڈ سے اشرفی جنازہ ہال کی تعمیر، ٹینشن چوک میں لطیفیہ اشرفیہ مسجد سے متصل فنکشن ہال 25 لاکھ کے فنڈ سے تعمیر، مالدہ شیوار میں دارالعلوم خانقاہ اشرفیہ کا وال کمپاونڈ کا کام جاری ہے اسی طرح امسال سال عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر مسجد خانقاہ اشرفیہ خوش آمد پورہ کے پاس سلسلہ اشرف کے ولی کامل حضرت سلطان مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی ؒ کے نام سے منسوب گیٹ کو ذاتی خرچ سے رنگ اور روغن مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے کیا ساتھ ہی ساتھ درے گاؤں میں قائم سید احمد اشرف عیدگاہ کیلئے ایک کروڑ کے خطیر فنڈ سے بریج (پل) کا کام منظور ہوچکا ہے عنقریب ہی اس کی شروعات ہوگی نیز 2009 سے 2014 کی ٹرم کے درمیان مفتی صاحب نے دارالعلوم حنفیہ سنیہ اشرفیہ درے گاؤں تک جانے کیلئے ہاٹ مکس راستہ تعمیر کرکے دیا انہوں سب تعمیری کاموں کو دیکھ کر ہم نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن اس اسمبلی الیکشن میں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور شہریان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آکر تعمیری سیاست کے علمبردار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کو ووٹ کریں اور اس بار کثیر ووٹوں سے چن کر اسمبلی ہال بھیجیں۔
صدر و اراکین نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com