دادا بھسے نے دکھایا سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ ، کیمپ و سٹانہ روڈ، موسم پل سمیت آؤٹر میں ہر طرف بھگوا جھنڈا، ہزاروں کا ہجوم، پرچہ نامزدگی داخل



دادا بھسے نے دکھایا سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ ، کیمپ و سٹانہ روڈ، موسم پل سمیت آؤٹر میں ہر طرف بھگوا جھنڈا، ہزاروں کا ہجوم، پرچہ نامزدگی داخل


مالیگاؤں آؤٹر اسمبلی حلقہ میں تین رخی مقابلہ، بنڈو کاکا بچھاؤ اور ادوئے ہیرے کے بیچ ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ، دادا بھسے کی جیت کا امکان


دادا بھسے آئندہ سرکار میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں :رام داس کدم 



مالیگاؤں : 28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں آؤٹر اسمبلی حلقہ سے شیو سینا شندے گروپ کے کابینہ وزیر دادا بھسے نے سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔صبح سے ہی موسم پل کیمپ روڈ سٹانہ روڈ و اطراف میں بھگوا جھنڈے کیساتھ ہزاروں کا ہجوم نظر آیا ۔دادا بھسے نے موسم پل سے جلوس نکال کر شیواجی مجمسہ، پوسٹ آفس، امبیڈکر پل سمکسیر سے موسم پل تک ریلی نکالی اور موسم پل سے کیمپ روڈ پرانت آفس تک ریلی نکال کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا، اس موقع پر دادا بھسے نے موسم پل چوک پر جلسہ عام سے اپنے تعمیری کاموں اقراء سرکار کی کارکردگی پیش کی،شیو سینا شندے گروپ کے لیڈر رام داس کدم نے یہاں دادا بھسے کی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کامیاب ہوئے اور حکومت بنتی ہیں تو دادا بھسے نائب وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں۔

اس پرچہ نامزدگی جلوس میں چاروں طرف بھگوا جھنڈے کیساتھ ہزاروں افراد سڑکوں پر نظر آئے ۔مسلم خواتین بھی بڑی تعداد میں نظر آئی، ہاتھوں میں انہوں نے دادا بھسے، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ،آنند دیگھے کی تصویر اٹھائے ہوئے تھے ۔اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دادا بھسے نے اپنے سیاسی مخالفین کے دانت کھٹے کردیئے ۔مالیگاؤں آؤٹر اسمبلی حلقہ سے مہاوکاس اگھاڑی کے ادوئے ہیرے اور آزاد امیدوار بنڈو کاکا بچھاؤ بھی امیدواری کررہے ہیں ۔ابھی حال ہی میں امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے والے ہندو کمیونٹی کے سیکولر شبیح رکھنے والے بنڈو کاکا بچھاؤ بھی امیدواری کررہے ہیں اور مالیگاؤں شہر کے دیانہ، مالدہ سمکسیر، درے گاؤں کیمپ و آؤٹر اسمبلی حلقہ کے مسلم ووٹ پر انکی پکڑ مضبوط ہوتی جارہی ہیں وہیں ہندو ووٹرس میں بھی بنڈو کاکا بچھاؤ کی پکڑ دھیرے دھیرے مضبوط ہورہی ہیں ۔ویسے برسوں سے تعلیم اور سیاست میں اپنا ایک مقام بنانے والے ہیرے خاندان بھی سیکولر گٹھ بندھن مہاوکاس اگھاڑی سے چناؤ لڑ رہے ہیں ۔انکی پکڑ بھی مسلم ووٹرس پر زیادہ مضبوط نظر ارہی ہیں ۔اب مسلم ووٹرس تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا وہ بنڈو کاکا بچھاؤ کو ووٹ دیں یا ہیرے کو، وہیں مسلم ووٹوں پر دادا بھسے کی بھی پکڑ مضبوط دکھائی جارہی ہیں ۔دادا بھسے ،بنڈو کاکا بچھاؤ اور ہیرے کے درمیان ہونے جارہے مقابلہ میں سب سے زیادہ طاقت کا مظاہرہ دادا بھسے نے دکھایا ہے اور ہیرے اور بنڈو کاکا بچھاؤ کے بیچ ووٹوں کی تقسیم سے دادا بھسے کی جیت کا امکان بڑھ گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے