رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا شیعہ اثناء عشری کیلئے نمائندگی پر استقبال، 24 لاکھ کے فنڈ شیعہ قبرستان میں تعمیری کام کا آغاز



رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا شیعہ اثناء عشری کیلئے نمائندگی پر استقبال، 24 لاکھ کے فنڈ شیعہ قبرستان میں تعمیری کام کا آغاز



مالیگاؤں : 28 اکتوبر (پریس ریلیز ) رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کل ایک مختصر سی تقریب کے دوران شیعہ اثناء عشری کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور شیعہ قبرستان میں حاضری لگائی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں شیعہ قبرستان کیلئے ۲۷ لاکھ کے بجٹ سے کئی تعمیری کاموں کی منظوری حاصل کی گئی تھی اور سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے تعمیری کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ا س موقع پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعمیری کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ۲۷ لاکھ کے بجٹ میں ۷ لاکھ سے لائٹ اور پول وغیرہ نصب کئے جائیں گے۔ وہیں ۱۰ لاکھ روپئے کے فنڈ سے وال کمپائونڈ رپیئرنگ، مزید ۱۰ لاکھ فنڈ سے آرسی سی اور دیگر تعمیری کاموں کی تکمیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی کام مکمل کرلیا جائے گا اور جن لوگوں نے اس کام میں تعاون اور معاونت کی ہے ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر شیعہ اثناء عشری اور شیعہ قبرستان ٹرسٹ کی جانب سے مفتی اسماعیل کا والہانہ استقبال کیا گیا اور کام کی تکمیل کیلئے فالواپ لیتے رہنے اور تعمیری کام کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں کوشش کرنے والے حسین انصاری کا بھی استقبال کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے