اکھلیش یادو اور اقراء حسن کا مالیگاؤں دورہ ، 18 اکتوبر کو عزیز کلو اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ عام
مالیگاؤں : 6 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) انڈیا الائنس نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ مل کر یوپی میں مودی کے پارلیمانی رتھ کو روکنے میں کامیاب رہی ۔آج پارلیمنٹ میں بی جے پی کی دھاندلی نہیں چل رہی ہیں ۔اور اسکا سہرا سماجوادی پارٹی کے سر جاتا ہے۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف آگرہ روڈ پر سماجوادی پارٹی آفس پر رات دس بجے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور نومنتخب رکن پارلیمنٹ اقراء حسن، ابو عاصم اعظمی وغیرہ تشریف لا رہے ہیں ۔اکھلیش یادو اور اقراء حسن کی آمد پر مالیگاؤں شہر میں شہریان کی جانب سے عظیم الشان استقبال کیا جائے گا ۔اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو شام 6 بجے سے رات 9:30 بجے تک عزیز کلو اسٹیڈیم میں پروگرام ہوگا مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ چناؤ میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ مہاراشٹر میں دورہ کیا جارہا ہے ۔لہٰذا شہریان مالیگاؤں کو پورے شہر کی جانب سے استقبال کرنا چاہیے اور کثیر تعداد میں شرکت کرنا چاہیے ۔مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند نے کہا کہ اس پروگرام میں انڈیا الائنس کی تمام پارٹیوں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔جس میں این سی پی شرد پوار ،کانگریس ،ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، کمیونسٹ پارٹی سمیت شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان میں مسلمان سمیت سیکولر ہندو بھائی انڈیا الائنس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر سہیل عبد الکریم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت علماء کا سیاسی استعمال غیر مناسب ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل اور آصف شیخ نے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے ۔آنے والے اسمبلی چناؤ میں عوام انہیں گھر کا راستہ دکھائے گی ۔اس پریس کانفرنس رشید سیٹھ ایولے والے، باقی راشن والے، سہیل عبد الکریم، مولانا زاہد ندوی، وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com