آصف شیخ کا ماسٹر اسٹروک! کانگریس سے یا پھر......، ماسٹر اسٹروک کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع



آصف شیخ کا ماسٹر اسٹروک!  کانگریس سے یا پھر......، ماسٹر اسٹروک کا  کاؤنٹ ڈاؤن شروع



مالیگاؤں : 7 اکتوبر(بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ کا اعلان آئندہ ہفتہ ممکن ہے ۔مالیگاؤں شہر کی سیاست گرم ہوتی جارہی ہیں ۔جہاں دیگر سیاسی جماعتوں نے کمر کس کی ہیں وہیں سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے ماسٹر اسٹروک کھیلنے کا اعلان کیا تھا ۔گزشتہ جمعہ کو انصار جماعت خانہ میں آصف شیخ نے اعلان کیا تھا کہ ماسٹر اسٹروک کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ کے چاہنے والوں نے ماسٹر اسٹروک کی پروفائل اور ڈی پی اپنے واٹس ایپ پر لگانا شروع کردیا ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی اسے وائرل کیا جارہا ہے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ ماسٹر اسٹروک کیا رہیگا؟ ۔وہیں سیاسی گلیاروں میں یہ خبر بھی سنائی دے رہی ہیں کہ آصف شیخ گھر واپسی کر سکتے ہیں۔ایسا گمان لگایا جارہا ہے کہ 
 آصف شیخ کانگریس پارٹی سے اسمبلی امیدواری کرینگے ۔کیا واقعی میں آصف شیخ کانگریس سے امیدواری کرینگے؟ یہ تو ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔لیکن انکا ماسٹر اسٹروک سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ویسے آصف شیخ نے انصار جماعت خانہ گراونڈ کے جلسے سے کہا تھا کہ ماسٹر اسٹروک سب کو پسند آئے گا ۔اب ایسا کونسا ماسٹر اسٹروک آصف شیخ کھیلنے جارہے ہیں؟ اس پر شہریان کی نظر لگی ہوئی ہیں وہیں خود آصف شیخ کے چاہنے والے بھی ماسٹر اسٹروک کو لیکر پرجوش نظر آرہے ہیں اور دیگر اپوزیشن سیاسی جماعت بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا آصف شیخ کونسا ماسٹر اسٹروک کھیلینگے؟ اس سلسلے میں نمائندے نے آصف شیخ سے آج اس بارے میں بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ماسٹر اسٹروک کا اعلان کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہاتھوں میں جھنڈا بھی دیا جائے گا اور ڈنڈا بھی..... اس بیان سے مزید گمان بڑھ گیا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی یا مہا وکاس اگھاڑی کی کوئی ایک پارٹی سے چناؤ لڑینگے لیکن ابھی تک ماسٹر اسٹروک کا سسپنس برقرار ہےء۔آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے