پونہ :اسکول بس میں 2 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ،ملزم گرفتار، دیویندر فرنویس کی اسکولوں کو ہدایت
پونہ : 3 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بدلاپور کے واقعے کے بعد پونہ میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسانیت کو شرمسار کردیا ہے ۔۔تفصیلات کے مطابق چلتی اسکول بس میں دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
اس واقعہ کی وجہ سے پونہ کی عوام میں غصے کا ماحول ہے۔ یہ واقعہ پونہ کے وانواڑی میں پیش آیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بس ڈرائیور نے چار دن سے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ونواڑی پولس میں بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پونہ میں چلنے والی اسکول بس میں بس ڈرائیور نے دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔اس معاملے میں میں 45 سالہ اسکول بس ڈرائیور کے خلاف ونواڑی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم معروف اسکول کے طلبہ کو بس کے ذریعے لانے لیجانے کا کام کرتا ہے۔ دونوں متاثرہ لڑکیاں اس ملزم کی بس میں اگلی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔
ملزم کی جانب سے چلائی جانے والی بس میں دونوں لڑکیاں ایک دوسرے کے قریب بیٹھی تھیں اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ نابالغ لڑکی کے گھر آنے کے بعد اسے پرائیویٹ ایریا میں درد ہونے لگا جس کے بعد لڑکی کی والدہ نے اس کے بارے میں دریافت کیا تو نابالغ لڑکی نے اسے ملزم کی طرف سے کی گئی زیادتی کے بارے میں بتایا۔اس کے بعد یہ سب چونکا دینے والی بات سامنے آئی ہے۔
دریں اثنا، وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسکول کے تمام ڈائریکٹرز کو بلایا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ جانچ کریں کہ اسکول میں کام کرنے والے تمام ملازمین کا برتاؤ درست ہے یا نہیں۔
دیویندر فڈنویس نے کہا، "پونہ میں ایک اسکول وین میں ڈرائیور نے ایک لڑکی کو غلط طریقے سے چھوا، یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس نے دوسری لڑکی کو بھی غلط طریقے سے چھوا ہے۔اب ملزم کے خلاف پوسکو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر سخت دفعات لگائی گئی ہیں۔ ملزم گرفتار ہوگیا ہے."
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com