مرد، خواتین، نوجوان، بزرگ، بچوں سمیت تمام اہل ایمان کو ساتھ لیکر چلنے آصف شیخ کا پھر ایک دفعہ وعدہ
آگرہ روڈ KD آفس سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے جلوس، دارالعلوم حنفیہ سنیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا سراج رضوی کی دعا،ہزاروں عوام کا ہجوم، آصف شیخ نے دکھائی سیاسی طاقت
آصف شیخ رشید اور طاہرہ شیخ رشید کا جذباتی خطاب، عوام سے دعاؤں کیساتھ ووٹوں کی اپیل، فرقہ پرستوں سے قانونی لڑائی کا عزم
مالیگاؤں : 28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید نے آگرہ روڈ KD آفس سے پرچہ نامزدگی کا جلوس نکالا ۔اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرتے ہوئے آصف شیخ کو اسمبلی چناؤ میں کامیاب کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔پرسکون و پرامن جلوس میں چاروں طرف ہرے جھنڈے اور مرحوم شیخ رشید و مرحوم خلیل دادا کے کٹ آؤٹ والی تصویر عوام کے ہاتھوں میں نظر آئی ۔دور تلک آگرہ روڈ پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام کو ماننے والے ہیں ۔ایک اللہ، قرآن، اور ایک رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کو ماننے والے ہیں ۔میں بھی ایمان والا ہوں، ہم سب ایمان والے ہیں ۔میرے پاس کوئی مسلک واد نہیں، میرے پاس کوئی برادری واد نہیں، میرے پاس کوئی امیر غریب نہیں، میں سب کو ساتھ لیکر چلنے والا ہوں ۔اور ان شاء اللہ مرتے دم تک میں ان تفرقہ سے ہٹ کر سب کو ساتھ لیکر چلونگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے ۔مہاراشٹر میں فرقہ پرستی بڑھ رہی ہیں، فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی بات کررہے ہیں، مالیگاؤں آکر قلعہ جھونپڑ پٹی کو اکھاڑ پھینکنے کی دھمکی دے رہے ہیں، یوپی کی ہوگی سرکار کی طرح بلڈوزر سیاست کی جارہی ہیں ۔مرکزی حکومت وقف کی زمینوں کو قبضہ میں لینا چاہتی ہیں ۔ہماری مساجد، قبرستان ۔درگاہوں پر سرکار بری نظر ڈال رہی ہیں ۔اب ایسے سنگین حالات میں ہمیں مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے مالیگاؤں سے مجھکو اسمبلی میں کامیاب کرنا ضروری ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر تمام علماء، تمام امام ۔موذن، مرد، خواتین، بزرگ ،بچے جوان سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ اب مہاراشٹر اسمبلی میں مالیگاؤں سے آصف شیخ کی شکل میں ایک نمائندہ منتخب کریں جو پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کر سکے ۔
آصف شیخ رشید نے کہا کہ شہر کے موجود ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے شیو سینا شندے گروپ اور بی جے پی سے کروڑوں روپے رشوت لیکر مسجد و میناروں کے شہر مالیگاؤں کو بدنام کیا ہے ۔کوئی نمائندگی نہیں کی ۔کوئی تعمیری کام نہیں کئے صرف ذاتی مفاد حاصل کیا ۔لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کرونگا، مسلمانوں کے جملہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔انہوں نے شہریان مالیگاؤں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے ووٹ دینے کی درخواست بھی کی ۔اس سے قبل آصف شیخ مرحوم شیخ رشید اور مرحوم شیخ خلیل دادا کی قبر پر پہنچے انہوں نے مرحومین کیلئے دعا مغفرت کی ۔اس موقع پر دارالعلوم حنفیہ سنیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا سراج رضوی نے دعا فرمائی اور آصف شیخ نے پرچہ نامزدگی بھرنے کیلئے اپنے قافلہ کو پرانت آفس کی جانب رواں دواں کیا ۔
اس پرچہ نامزدگی جلوس کے موقع پر سابق میئر طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ آج ہزاروں عوام اور شہریان کو جذبہ اور تعداد بتا رہی ہیں کہ شیخ رشید صاحب کو آپ یاد کررہے ہیں انہیں بھولیں نہیں ۔آج ہم سب صبر و اطمینان سے چناؤ لڑینگے ۔پولنگ کے آخری ووٹ تک ہمیں کسی طرح کی حجت تکرار لڑائی جھگڑے میں نہیں الجھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔وہ ہمیں الجھانے کی کوشش کرینگے لیکن ہمیں صبر سے کام لینا ہے ۔آج ہزاروں افراد کی تعداد بتا رہی ہیں کہ آصف شیخ اسمبلی میں کامیاب ہونگے ان شاء اللہ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com