پاورلوم ،بجلی کمپنی ،بنکروں اور 180 کروڑ روپے کے راز سے متعلق جمعہ کو اسلام پورہ میں انڈین سیکولر پارٹی کا جلسہ



پاورلوم ،بجلی کمپنی ،بنکروں اور 180 کروڑ روپے کے راز سے متعلق جمعہ کو اسلام پورہ میں انڈین سیکولر پارٹی کا جلسہ



بنکروں اور شہریان سے شرکت کی گزارش، آصف شیخ کی تقریر پر عوام کی نظر 


مالیگاؤں : 31 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) اپنی آزاد پارٹی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا بنانے والے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے اسمبلی چناؤ کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے اور رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے عوامی بیداری پروگرام کا انعقاد بھی کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں گزشتہ منگل کو انہوں نے ایوب نگر گاندھی نگر چوک میں دوسرا انتخابی جلسہ عام لیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ جمعہ کو نشاط روڈ اسلام پورہ میں سنسنی خیز جلسہ عام ہوگا ۔اس جلسہ عام آصف شیخ رشید بنکروں کے تعلق سے فلاحی اعلان، پاورلوم صنعت اور بجلی کمپنی کے تعلق سے خطاب کرینگے اسی طرح اپنے سیاسی مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے 180 کروڑ روپے کے راز سے پردہ اٹھائیں گے ۔آصف شیخ نے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے تمام ورکروں ،عہدیداروں اور خانوادہ شیخ رشید کے علاوہ شہریان بالخصوص بنکروں اور پاورلوم صنعت سے منسلک افراد و اسلام پورہ کی عوام سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔آصف شیخ کی تقریر پر شہریان کی نظر لگی ہوئی ہیں کہ آیا آصف شیخ کیا اعلان کریں گے؟ کس طرح کی تقریر کرینگے؟ کس سیاسی لیڈر پر خلاصہ کرینگے؟ خیال رہے کہ اسلام پورہ میں بنکروں کی کثیر تعداد ہیں ۔اس وارڈ میں مفتی اسمٰعیل قاسمی اور شان ہند نے بھی جلسہ عام لیکر جہاں ووٹوں کی اپیل کی تو وہیں انہوں نے ایکدوسرے پر اور سابق ایم ایل اے آصف شیخ پر زبردست تنقید بھی کی تھی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آصف شیخ اپنے سیاسی اسٹیج سے کسے نشانہ بناتے ہیں؟۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے