میری امیدواری کا اعلان ہو چکا ہے ہر حال میں امیدواری کی جائیگی" :شان ہند ،سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند کی امیدواری فائنل ہے:مستقیم ڈگنیٹی


 میری امیدواری کا اعلان ہو چکا ہے ہر حال میں امیدواری کی جائیگی" :شان ہند ،سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند کی امیدواری فائنل ہے:مستقیم ڈگنیٹی


مالیگاؤں : 26 اکتوبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی گرما گرمی کے درمیان مالیگاؤں شہر سے کانگریس امیدوار کا اعلان کیا گیا۔چونکہ کانگریس پارٹی انڈیا الائنس کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔کانگریس امیدوار فائنل ہونے سے سماجوادی پارٹی مالیگاؤں شہر میں الیکشن نہیں لڑے گی ایسا نہیں ہے۔اِس سلسلے میں گزشتہ شب مالیگاؤں سماجوادی پارٹی رابطہ آفس پر ایک پریس کانفرنس لی گئی۔اِس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"کانگریس کے سینئر لیڈران کی جانب سے ہمیں امیدواری کا آفر تھا۔لیکن ہم اصول پسند سیاست داں ہیں۔سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں شہر میں جن ادھیکار سبھا سے شانِ ہند کی سماجوادی پارٹی سے امیدواری کا اعلان کیا ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"مالیگاؤں سنیٹرل سیٹ کے لیے کانگریس امیدوار فائنل ہونا ہمارے لیے کامیابی کا مثبت اشارہ ہے۔"اِس پریس کانفرنس کے شانِ ہند نے کہا کہ"شہر مالیگاؤں میں اقراء حسن،اکھلیش یادو اور ابو عاصم اعظمی نے جن ادھیکار سبھا سے پورے مالیگاؤں کے سامنے سماجوادی پارٹی کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ہم ہمارے اصولوں سے منحرف ہونے والے نہیں ہیں۔ایک مرتبہ امیدواری کا اعلان ہو چکا ہے ہر حال میں امیدواری کی جائیگی"۔ اِس پریس کانفرنس میں سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند،یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی،اطہر حسین اشرفی کے علاوہ ذمہ داران شریک رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے