پانی سپلائی تاخیر سے ، گرنا ڈیم سے آنے والی پائپ لائن دہیوڑ کے پاس لیکیج ، کارپوریشن نے شہریان سے تعاون کی اپیل کی
مالیگاؤں: 18 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریان مالیگاؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرنا ڈیم سے آنے والی پائپ لائن میں دہیوال گاؤں میں بڑی لیکیج ہے۔اس لیے مذکورہ کام کو جنگی پیمانے پر انجام دینے کے لیے گرنا پمپنگ اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر میں آج کا شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔مذکورہ پائپ لائن کی لیکیج کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
گرنا ڈیم پر پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے 18 اکتوبر کو فراہم ہونے والا پانی اب 19 اکتوبر کو اور 19 اکتوبر کو فراہم کیا جانے والا پانی 20 اکتوبر کو سپلائی کیا جائے گا۔لہٰذا تمام شہریان اس بات کو نوٹ کرلیں۔اس طرح کی اپیل مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے کی ہے ۔ مذکورہ تکنیکی دشواریوں پر غور کریں اور تاخیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔اور پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com