اکھلیش یادو اور اقراء حسن کی مالیگاوں آمد، 23 نومبر کے دن مالیگاوں کو نیا ایم ایل اے ملیگا ، مستقیم ڈگنیٹی کا دعویٰ



 اکھلیش یادو اور اقراء حسن کی مالیگاوں آمد، 23 نومبر کے دن مالیگاوں کو نیا ایم ایل اے ملیگا ، مستقیم ڈگنیٹی کا دعویٰ



جمعہ کو کلو اسٹیڈیم میں عظیم الشان استقبالیہ و انتخابی جلسہ عام، شہریان سے شرکت کی اپیل




مالیگاؤں : 17 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرستانہ سیاست اور لڑائو اور حکومت کرو کے رتھ کو اقتدار سے دور رکھنے میں سب سے زیادہ قربانی سماج وادی پارٹی نے دی ہے اور سنودھان کی حفاظت کے لئے انڈیا الائنس کے ساتھ اکھلیش یادو نے یو پی میں بی جے پی کو کراری شکست دی اور یہی وجہ ہے کہ آج انڈیا الائنس مودی کی تانا شاہی کے خلاف سینہ سپر ہے اور اسی سنودھان کے سپاہی اکھلیش یادو کی جن ادھیکار سبھا مالیگائوں میں منعقد کی جارہی ہے اور یقیناً یہ پورے مہاراشٹر کے لئے تبدیلی کا ضامن ہوگا ۔ اس طرح کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے پریس کانفرنس میں کیا ۔ موصوف نے کہا کہ جمعہ کی شام چھ بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک پونے والا عزیز کلو اسٹیڈیم کا جلسہ مالیگائوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ منعقد ہونے جارہا ہے ، جس میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ، اقراء حسن ، ابوعاصم اعظمی سمیت کئی ایم ایل اے اور ایم پی شرکت کررہے ہیں ۔ عزیز کلو اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی و شانِ ہند نےکہا کہ اکھلیش یادو جمعہ کو شام چار بجے مالیگائوں میں تشریف لائیں گے۔ چوپھلی ، موسم پل ، بس اسٹینڈ ،مرزا غالب روڈ ، مشاورت چوک ، قبرستان کے پیچھے والی روڈ ، محبوب مسجد والی روڈ سے ہوتے ہوئے کلو اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی عوام ۲۵؍ سالہ سیاسی قیادت کو تبدیل کرتے ہوئے ۲۳؍ نومبر کو سماج وادی کے ایم ایل اے کو منتخب کریں گے ۔ اس شہر میں نیا ایم ایل اے چن کر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس پروگرام میں اُمڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت کریں ۔مہا وکاس اگھاڑی اور انڈیا الائنس کے ذمہ داران اعجاز بیگ ، ادوئے ہیرے و شہر کے سیاسی ، سماجی ، مذہبی افراد شرکت کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے