منگل سے کانگریس کی گھر گھر یاترا کا آغاز ، اسمبلی چناؤ میں کانگریس پارٹی کا ہی امیدوار ہوگا، سماجوادی پارٹی مہاوکاس اگھاڑی کا دھرم نبھائے



منگل سے کانگریس کی گھر گھر یاترا کا آغاز ، اسمبلی چناؤ میں کانگریس پارٹی کا ہی امیدوار ہوگا، سماجوادی مہاوکاس اگھاڑی کا دھرم نبھائے 


عوام انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر پر روک لگائیں ، آئندہ روڈ نہیں بن سکے گی، کارپوریشن کی مالی حالت خراب 


 اعجاز بیگ پریس کانفرنس کے بعد ممبئی روانہ ، کانگریس پارٹی کی الیکشنی میٹنگ میں شرکت کرینگے 

مالیگاؤں : 13 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں اسمبلی چناؤ کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے اور کانگریس پارٹی بھی چناؤ لڑنے کی تیاری کررہی ہیں ۔سالوں سے یہ سیٹ کانگریس کے حصے میں رہی ہیں اور آج بھی کانگریس کا امیدوار مالیگاؤں سے چناؤ لڑیگا ۔پارٹی ہائی کمان مہاوکاس اگھاڑی سے جسے بھی امیدوار بنائے گی ہم اسکے پابند ہیں ۔کانگریس پارٹی کا جو اعلان و فیصلہ ہوگا ہم اس پر عمل کریں گے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ عزیز بیگ نے کیا ۔موصوف امن چوک میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی کے دھرم کا پالن نہیں کیا، بغیر کسی مشورے کے انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے امیدواری کا اعلان کردیا ۔انہیں چاہیے تھا کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران سے مشورہ کرتے اور پھر اعلان کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔اعجاز بیگ نے مزید کہا کہ اکھلیش یادو آئے یا کوئی اور کانگریس پارٹی ہر حال میں اسمبلی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں اور میں کل اسی سلسلے میں پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کررہا ہوں ۔یہاں مالیگاؤں کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلی چناؤ و بوتھ وائز تفصیلات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔


اس پریس کانفرنس اعجاز بیگ نے شہر کے لیڈران موجودہ و سابق ایم ایل اے پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چاہے پاور کمپنی ہو یا انڈر گراونڈ گٹر یا کھچڑی کا ٹھیکہ ہو، ہر جگہ پارٹنر شپ میں انکے لوگ شامل ہیں ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ انڈر گراونڈ گٹر نہیں بلکہ انڈر کرپشن گٹر اسکیم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے پکے علاقے سے انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کرنے والے کو بھگایا گیا تو یہ کام مضافات میں شروع کردیا گیا ہے جس سے کچے علاقوں کے کارخانہ داروں کو حد درجہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مزدور و بنکر بھیم لیکر گر جارہے ہیں خواتین و بچے پریشان ہیں ۔کیچڑ اور گندگی ۔اوپر سے بارش کے سبب وارڈ کی حالت انتہائی خراب ہوگئی ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ اختر آباد، بسم اللہ باغ سمیت مجھکو دس علاقوں سے عوام نے مدعو کیا اور اپنی تکالیف پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ عوام انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر ہونے نہ دیں ۔کیونکہ اگر روڈ کھود کر بنایا جائے گا تو یہ روڈ دوبارہ نہیں بنے گی ۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن پہلے سے ہی قرض دار ہیں مستقبل میں روڈ درستی کے کام کرنا مشکل ہوجائے گا ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر میں بدعنوانی کا شبہ لگتا ہے کیونکہ دلاور ہال کے کمپاؤنڈ میں بھی انڈر گراونڈ گٹر کی پائپ لائن بچھائی جارہی ہیں ۔اس لئے عوام دھیان دیں اور اپنے علاقوں میں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر نہ ہونے دیں ۔


وہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مالیگاؤں شہر کے تمام علاقوں میں منگل سے گھر گھر یاترا کا آغاز کررہی ہیں ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم کانگریس پارٹی سے امیدواری کو لیکر عوام کے بیچ پہنچ رہے ہیں اور انہیں اپنے تعمیری کام بتائیں گے، گھر گھر یاترا سے عوام میں پمپلٹ تقسیم کیا جائے گا اور کانگریس کے کام کاج بتائے جائیں گے ۔اس پریس کانفرنس میں اعجاز بیگ کے علاوہ،زین العابدین پٹھان ،عمران انجینئر وغیرہ موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے