اسمبلی چناؤ میں امیدواری کو لیکر ڈاکٹر سعید فارانی کے نام کی گونج ، معروف سرجن ڈاکٹر فارانی نے کیا خلاصہ ، لیکن...
مالیگاؤں: 13 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ کو لیکر سیاسی ہلچل تیز تر ہوتی جارہی ہیں ۔شہر کا سیاسی پارہ رفتہ رفتہ گرم ہوتا جارہا ہے ۔آصف شیخ ۔مفتی اسمٰعیل ،شان ہند ،اعجاز بیگ کی امیدواری کے بیچ اس مرتبہ بھی ڈاکٹر سعید فارانی کے اسمبلی چناؤ لڑنے کی بازگشت سیاسی گلیاروں اور تعلیمی حلقوں میں سنائی دے رہی ہیں ۔ویسے قارئین کو بتا دیں کہ ڈاکٹر سعید فارانی کا نام ہر الیکشن میں گونجتا ہے ۔اس مرتبہ کے الیکشن میں بھی انکا نام سامنے آیا۔
شہر میں ان دنوں بدلاؤ کی سیاست اور نئے چہرے کی آہٹ پر عوام مثبت نظر ارہی ہیں۔سوشل میڈیا اور عام بات چیت میں عوام اب شہر میں نیا سیاسی چہرہ تلاش کررہی ہیں۔ایسے ماحول میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی اور ڈاکٹر سعید فارانی کے نام سیاسی گلیاروں میں سنائی دے رہے ہیں ۔اس درمیان آج نمائندہ بیباک نے شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی سے ایک پروگرام میں ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ سوال پر بات چیت کی ۔انہوں نے اول تو اسمبلی چناؤ لڑنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہر اسمبلی چناؤ میں میرا نام شہریان کی جانب سے پیش کیا جاتا رہا ہے اور شاید ابھی بھی یہی وجہ رہی ہوگی جو میرا نام سامنے آیا البتہ میری جانب سے ایسا کوئی ارادہ فی الحال نہیں ہے ۔ڈاکٹر سعید فارانی نے کہا کہ یہ شہر کی عوام کا خلوص ہے کہ وہ میرے نام پر مثبت نظریہ رکھتی ہیں لیکن میرا اس اسمبلی چناؤ میں کھڑے رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ڈاکٹر سعید فارانی نے یہ بھی کہا کہ فی الحال تو کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن حالات کب کیسے آجائیں بتایا جا نہیں سکتا ۔اگر وقت اور حالات آجائیں تو پھر اس وقت فیصلہ لیا جائے گا ۔ڈاکٹر فارانی نے یہ بھی کہا کہ چناؤ لڑنے سے میرا انکار نہیں لیکن فی الحال ممکن بھی نہیں ہے اور حالات کے تناظر میں اس وقت فیصلہ لیا جائے گا ۔انہوں نے اس ملاقات میں یہ بھی کہا کہ میں آج چناؤ لڑنے کا نہیں بول رہا ہوں لیکن کل میرا ارادہ اگر چناؤ لڑنے کا ہوگیا تو پھر مجھکو لڑنا بھی پڑ سکتا ہے ۔اس لئے میں فی الحال کی سیاست میں آنے سے رہا لیکن مستقبل میں انہوں نے خواہش بھی ظاہر کی ہے ۔ڈاکٹر سعید فارانی نے یہ بھی کہا کہ اگر مجھکو چناؤ لڑنا ہی ہوگا تو میں آزاد لڑ سکتا ہوں مجھکو کانگریس پارٹی یا کسی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ۔ہم شہر میں آزاد بھی چناؤ لڑ سکتے ہیں ۔
دریں اثناء، ڈاکٹر سعید فارانی کے اس خلاصہ سے یہ بات تو صاف ہوگئی ہے کہ ابھی نہیں تو کبھی بھی اسمبلی چناؤ لڑ سکتے ہیں ۔انہوں نے صاف لفظوں میں انکار تو کردیا لیکن مستقبل میں وقت اور حالات کے تناظر میں رضا مندی بھی ظاہر کردی ۔ڈاکٹر سعید فارانی مالیگاؤں شہر کے معروف سرجن ہیں ۔ایک بڑا طبقہ، چاہے وہ تعلیمی ہو، تجارتی ہو، ادبی ہو، ثقافتی ہو، کاروباری ہو، مذہبی ہو یا پھر سیاسی ہی کیوں نہ ہو، سب ڈاکٹر سعید فارانی کو پسند کرتے ہیں اور انہیں کی خواہش ہے کہ ڈاکٹر سعید فارانی اسمبلی چناؤ میں امیدواری کریں ۔لیکن ڈاکٹر صاحب نے فی الحال انکار کردیا ہے لیکن آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا، سیاست میں سب کچھ ہو سکتا ہے کہ مصداق اگر مفتی اسمٰعیل جیسا جید عالم دین میدان سیاست میں کود سکتا ہے تو پھر ڈاکٹر سعید فارانی اور مولانا عمرین کیوں نہیں؟ ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com