ایک مفتی، عالم، امام کو نہیں، ایم ایل اے محمد اسمٰعیل عبد الخالق کو بنایا ہدف تنقید، ماسٹر اسٹروک کا اتوار کو ڈائمنڈ لانس میں اعلان، عوام سے شرکت کی اپیل



ایک مفتی ، عالم، امام کو نہیں، MLA محمد اسمٰعیل عبد الخالق کو بنایا ہدف تنقید


ماسٹر اسٹروک کا اتوار کو ڈائمنڈ لانس میں اعلان، عوام سے شرکت کی اپیل



مالیگاؤں : 17 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگائوں کی عوام نے انہیں بطور ایم ایل اے نمائندہ بنا کر بھیجا ہے اور میں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی دامت برکاتہم سے نہیں بلکہ رکن اسمبلی محمد اسمٰعیل عبدالخالق سے پورے پانچ سال کا حساب مانگتا رہوں گا ، اُن سے سوالات کرتا رہوں گا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور شندے گروپ کے کروڑوں روپے لے کر ایم ایل سی اور راجیہ سبھا چنائو میں کیوں ووٹ دیا ؟ کیوں چند کروڑ روپے کے کمیشن کے لئے مالیگائوں کی ترقی دادا بھسے کے علاقے میں دے دی ؟ کیوں مالیگائوں کے سرکاری دفاتر آئوٹر میں منتقل کردی گئی ؟ میں محمد اسمٰعیل عبدالخالق سے یہ بھی سوال کرتا رہوں گا کہ لینڈ جہاد ، لَو جہاد ، فرقہ پرستی ، حضور ﷺ کی شان میں گستاخی ، نارائن رانے کی آمد ، ۱۲؍ نومبر ، گڑھ کی یاترا پر دھینگا مستی جیسے عنوانات پر مالیگائوں پر ظلم وستم ہوتا رہا اور آپ اسمبلی میں کیوں خاموش رہے ؟ اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے جمعرات کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ ورکروں کی ہنگامی میٹنگ سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوالات جتنے میرے ہیں اُتنے مالیگائوں کی عوام کے بھی ہیں اور عوام حساب کتاب کے ساتھ جواب چاہتی ہے ۔ آصف شیخ نے کہا کہ مذہب ، جذبات کے نام پر مسلمانوں کی ووٹ حاصل کر لی گئی اور بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو عوام نے صدر جمعیت ، رکن شوریٰ ، خطیب و امام سمجھ کر ووٹ دیا ، لیکن مفتی اسمٰعیل نے اپنے عہدے اور منصب کا پاس و لحاظ نہیں کیا بلکہ جھوٹ ، الزام تراشی ، کمیشن خوری ، رشوت خوری میں مبتلاہوکر اپنی نمائندگی کو ناکامی میں ڈھکیل دیا اور جب میں ان سے سوال کرتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ وہ امام ہیں ، خطیب ہیں ، جمعیت کے صدر ہیں ، رکن شوریٰ ہیں ، ایک عالم ہیں ، انہیں کچھ مت کہو ، لیکن میں عوام کو بتادوں کہ میں مفتی اسمٰعیل کو خالص بطور ایم ایل اے محمد اسمٰعیل عبدالخالق کی پانچ سالہ کارکردگی کے تعلق سے سوال و جواب کرتا رہوں گا اور انہیں جواب دینا ہی ہوگا ۔ آصف شیخ نے کہا کہ اتوار 20 ؍ اکتوبر کو رات آٹھ بجے ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ پرجھنڈا ، ڈنڈا اور نعرہ کے ساتھ ماسٹر اسٹروک کا اعلان کیا جائے گا ۔ عوام ہزاروں کی تعداد میں اس میٹنگ میں شرکت کریں ۔اس طرح کی اپیل کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے