نیو مالیگاؤں کا پہلا تعلیمی کیمپس، عبد الشکور ایجوکیشنل کیمپس کا 13 اکتوبر کو افتتاح

نیو مالیگاؤں کا پہلا تعلیمی کیمپس، عبد الشکور ایجوکیشنل کیمپس کا 13 اکتوبر کو افتتاح 


 ملت اردو ہائی اسکول اور انشا پیرا میڈیکل و آئی ٹی کالج کا افتتاح و عبد الشکور پری پرائمری و پرائمری اسکول اینڈ جونیئر کالج کا سنگ بنیاد 


 تشنگان علم کیلئے مالیگاؤں شہر میں ایک اور تعلیمی کیمپس کا آغاز،شہر و بیرون شہر کے معززین کی آمد، اہل علم حضرات سے شرکت کی گزارش 



مالیگاؤں : 10 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں اپنی تعلیمی و مذہبی سرگرمیوں کے باعث پورے ملک میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور اسی ضمن میں مالیگاؤں کو مزید تعلیمی طور پر مستحکم کرنے کیلئے نیو مالیگاؤں میں تعلیم کی کرنیں روشن کرنے کیلئے عبد الشکور ایجوکیشنل کیمپس کا افتتاح و تقریب سنگ بنیاد مورخہ 13 اکتوبر بروز اتوار کو صبح 11 بجے ممبئی آگرہ ہائی وے لبیک ہوٹل کے پیچھے مالدہ شیوار میں عمل میں لایا جارہا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات احمد نسیم مینا نگری ایجوکیشنل کیمپس کے صدر شاکر سر نے دی ۔انہوں نے کہا کہ مسجدوں، مدرسوں اور میناروں کا شہر، اردو ذریعہ تعلیم کے حوالے سے منفرد شناخت سے مشہور، دل والوں کی بستی مالیگاؤں میں تعلیمی بہار کے قافلے میں عبد اشکور پری پرائمری، پرائمری، ہائی اس اینڈ جونیر کالج، ملت اردو ہائی اسکول، انشا پیرا میڈیکل اینڈ آئی ٹی کالج (اسکل ڈیولپمنٹ کالج) کا افتتاح ایک روشن باب کا آغاز ہے۔شاکر سر نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملت اردو ہائی اسکول کا افتتاح آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب کے دست مبارک سے ہوگا ۔اسی طرح انشا پیرا میڈیکل و اسکل ڈیولپمنٹ کالج کا افتتاح ڈاکٹر سعید احمد فارانی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا جبکہ عبد الشکور پری پرائمری، پرائمری و ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کا سنگ بنیاد حاجی محمد صدیق جان محمد صاحب(چیئرمین جوگیشوری ایجوکیشن کیمپس ممبئی) کے ہاتھوں رکھا جائے گا ۔پرنسپل آفس کا افتتاح حاجی تنویر احمد شکیل احمد صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔اس پورے تعلیمی پروگرام کی صدارت ارم پری پرائمری و پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر الحاج مختار قریشی سر انجام دینگے ۔اس پروگرام میں شہر کے معزز علماء کرام، تعلیمی سماجی،علمی ادبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ صحافی حضرات بطور خاص مہمان ہونگے ۔

شاکر سر نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی مالیگاؤں کے مضافاتی پسماندہ علاقے مالدہ شیوار، گیارہ ہزار کالونی اور قومی شاہراہ آگرہ روڈ سے متصل علاقوں تک اب بھی تعلیمی کرنیں دور ہیں ۔ ایسے پسماندہ علاقے میں تعلیمی بیداری و سماجی اصلاح کے لیے مثالی و معیاری تعلیم کے ادارے اولین پری پرائمری، پرائمری ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کا قیام عمل نیک ہے، نیز شہر کے ہاسپٹلس میں تربیت یافتہ معاونین کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر شعبہ طب سے منسلک اہم و ضروری پیرا میڈیکل کورسیس، کمپیوٹر کورسیس، اسکل ڈیولپمنٹ کالج (یو جی سی سے منظور شدہ ڈگری و ڈپلومہ کالج) کا قیام خوش آئند و درخشاں مستقبل کی طرف پیش قدمی ہے۔ احمد نسیم مینا نگری ایجوکیشنل سوسائٹی کے قیام و تعارف اور ضرورت سے اہل علم افراد کو واقفیت دلانے، اکابر علما کی دعائیں، اہل علم اور تعلیم دوست احباب کی زریں آرا سے مشاورت و استفادہ کی غرض سے کثیر جہتی تقریب افتتاح و سنگ بنیاد میں آپ شہریان مالیگاؤں بالخصوص تعلیمی، سماجی ،علمی، ادبی اور سیاسی افراد کی شرکت ہمارے حوصلوں کو مہمیز عطا کرے گی۔اس طرح کی امید بھی پروگرام کے کنوینر شاکر شیخ (صدر )سوسائٹی نے کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے