کانگریس کے چار سے پانچ ایم ایل اے اجیت پوار گروپ میں شامل ہونگے، امول مٹکری کا دعویٰ



کانگریس کے چار سے پانچ ایم ایل اے اجیت پوار گروپ میں شامل ہونگے، امول مٹکری کا دعویٰ 



ممبئی : 12 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) این سی پی ایم ایل اے امول مٹکری نے بتایا ہے کہ کانگریس کے چار ایم ایل اے اگلے چار سے پانچ دنوں میں اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی میں شامل ہو جائیں گے۔ مٹکری نے کہا کہ امراوتی کے کانگریس ایم ایل اے سولبھا کھوڈکے امراوتی میں ایک جلسہ میں اجیت پوار کے گروپ میں شامل ہوں گی۔ مٹکری نے کہا کہ این سی پی میں فلم اداکار سیاجی شندے کی آمد سے اب پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 

 
 دریں اثناء ایم ایل اے امول مٹکری کل اکولا میں پرکاش امبیڈکر سے ملنے جا رہے ہیں۔ ایم ایل اے مٹکری اکولا میں امبیڈکر کی رہائش گاہ 'یشونت بھون' میں امبیڈکر سے ملاقات کریں گے۔ ایم ایل اے امول مٹکری نے کہا ہے کہ اجیت پوار اور پرکاش امبیڈکر کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ آنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امبیڈکر کی کچھ شرائط ہیں تو وہ ثالث کے طور پر کام کریں گے۔مٹکری نے یہ بھی کہا کہ وہ خود اجیت دادا سے اس سلسلے میں آج رات بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شامل ہونے والے کانگریس کے اہم ایل اے کے ناموں کو سبھی اجاگر نہیں کیا جائے گا لیکن جلد ہی انکی این سی پی میں شمولیت ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے