مولانا عبدالحمید نعمانی رحمہ اللہ کے نام سے پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد، مالیگاؤں کا سب سے خوبصورت نعمانی پل بنے گا: مفتی اسمٰعیل قاسمی
آٹھ ماہ میں یہ نعمانی پل کی تعمیر مکمّل کرنے کمشنر رویندر جادھو کا اعلان
مالیگاؤں :( پریس ریلیز ) مولانا عبدالحمید نعمانی رحمہ اللہ پل کا سنگ بنیاد 11 اکتوبر بروز جمعہ شام 5 بجے کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو کی موجودگی الحاج یونس عیسٰی و مفتی اسمٰعیل قاسمی وغیرہ کے ہاتھوں رکھا گیا، اس موقع پر افتتاحی تقریب قرآن کی تلاوت سے ہوئی، بعد از یوسف الیاس، جاوید عبدالستار، وغیرہ نے ابتدائی تقریر کرتے ہوئے کہا ہم نے وعدہ کیا اور آج اس پل کی تعمیر کا آغاز ہورہا ہے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے قلعہ، رسولپورہ، اسلام آباد، باغ محمود وغیرہ پر مشتمل موجود عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے - کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے میں، کوشش کرنا ہمارا کام ہے اور کاموں کی تکمیل اللہ رب العزت کے قبضہ قدرت میں ہے الحمداللہ آج ہم لوگ اس علاقے کی بہت بڑی ضرورت اس پل کی تعمیر کے سنگ بنیاد کیلئے جمع ہوئے ہیں جو ہمارے شہر کی بزرگ شخصیت و مجاہد آزادی مولانا عبدالحمید نعمانی رحمہ اللہ کے نام سے منسوب ہے ماضی میں مولانا عبدالحمید نعمانی رحمہ اللہ کے نام سے پل بنایا گیا، جو اتنا چھوٹا بنایا گیا کہا جاتا ہے اتنی بڑی شخصیت کے نام سے چھوٹے پل کی تعمیر انکی شان میں بے عزتی و گستاخی ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ہماری دیرینہ خواہش تھی اور اس علاقے کی شدید ضرورت تھی اسکی تعمیر کیلئے ہم مسلسل کوشش و جدوجہد کرتے رہے، لیکن مالیگاؤں کے مشرقی حصے کی سیاست ہی الگ ہے جب یہاں کوئی کام ہوتا ہے تو اسے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اگر کام ہورہا ہے تو اسے کیسے خراب کیا جائے، بہت دکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے ہم نے حضرت نعمانی پل کی تعمیر کیلئے بہت جتن کیے نمائندگی کرتے رہے، ایک موڑ ایسا آیا کہ ہمارے مطالبے کو منظوری دینے پڑی ریاست کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے بیٹھ کر دستخط کیے، اسکے بار جی آر جاری ہوا، اس کام کے آگے کا طریقہ کار مکمّل کیا گیا، کل سے شہر میں بارش ہورہی ہے ابھی چند دیر پہلے رکی، لیکن الحمداللہ ہم لوگ آج حضرت مولانا عبدالحمید نعمانی رحمہ اللہ پل کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں کچھ لوگ اس طرح کی بات کررہے تھے اس پل کی تعمیر نہیں ہوسکے گی، اور جب بھی شہر میں ہمارے کوئی تعمیری کاموں کو انجام دیتے تھے تو ہمارے مخالفین اپنے اسٹیج سے اور سوشل میڈیا پر نیچے لکھتے تھے نعمانی پل کب بنے گا، آج اللہ نے وہ دن لادیا ہیں آج بھی اس طرح کی شرارت انگیز بات کی جارہی ہے لڈو کھاؤ گھر جاؤ پل نہیں بنے گا لیکن مَیں ایک بات بتاتا چلوں کہ ہم نے سیاست میں کبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا اور مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ کبھی دھوکہ نہیں کیا، مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے دعویٰ کیا ہے یہ پل کی تعمیر سال بھر کے اندر مکمّل ہوگی اور شہر کے اب تک جتنے پل بنے ہیں اس میں سب سے شاندار حضرت کی شخصیت کے شایان شان بنے گا ان شاءاللہ اگلی بارش میں ندی میں پانی آنے سے پہلے یہ نعمانی پل بن گیا یہ دیکھوں گے آج اس پروگرام کی سچائی کا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے درمیان شہر اور کارپوریشن کے اول ذمہ دار شخص کمشنر و پرشاشک رویندر جادھو موجود ہیں مَیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اور ان تمام احباب کا جن لوگوں نے اس پل کی تعمیر کیلئے ہمارا تعاون دیا، یہ پل 5 کروڑ 76 لاکھ روپے کے بجٹ سے تعمیر ہوگا سب سے زیادہ خوبصورت، شاندار پل بنے گا اسوقت میری بات آپکو یاد آۓ گی اس موقع پر مَیں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس تقریب میں شریک رہے مَیں کمشنر رویندر جادھو، سٹی انجینئر کے بھی شکر گزار ہوں یہاں موجود ہمارے سرپرست الحاج یونس عیسٰی، یوسف الیاس، جاوید عبدالستار، ساجد ممبر، ایاز ہلچل،رمضو ممبر، گریس بورسے،عبدالماجد حاجی، کلیم دلاور، حافظ عبداللہ سمیت وارڈ کے سرکردہ شخصیات کے بھی شکر گزار ہوں، بعد از کمشنر رویندر جادھو نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کا شکریہ ادا کیا انکی نمائندگی رہی اور مکمّل فنڈ ریاستی حکومت کا ہے کارپوریشن کا کوئی پیسہ نہیں خرچ ہوگا اسکی اصل نمائندگی کے مبارکباد کے مستحق آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی ہیں اور مَیں وعدہ کرتا ہوں آٹھ ماہ میں اس پل کی تعمیر ہو اسکی نگرانی کروں گا.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com