امراوتی ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے؛ شہریوں میں خوف کی فضا
امراوتی : 30 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) امراوتی ضلع کے چکھلدرا، دھارنی، پراٹواڑا، انجگاؤں سورجی تعلقہ کے کئی علاقوں میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ گھر میں موجود اشیا ہلنے لگیں تو عوام فوری طور پر گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق امراوتی میل گھاٹ ضلع کے چکھلدرا، دھرانی، پراٹواڑا، انجنگاؤں سرجی اور کچھ دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔شہر بھر میں شور مچ گیا۔اسی دوران دھارنی کے علاقے چکھلدرہ میں بھی ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ دریں اثنا، امراوتی ضلع میں زلزلہ کا جھٹکا ہلکا تھا، اس لیے اس سے کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com