بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کا کالج میں ہی قتل،ایک طالب علم ایک گرفتار



بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کا کالج میں ہی قتل،ایک طالب علم ایک گرفتار 




بارامتی : 30 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تلجارام چتر چند کالج کے احاطے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نابالغ طالب علم نے دوسرے نابالغ طالب علم کو تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے قتل کر دیا۔ مذکورہ طالب علم حملے میں زخمی ہوا، جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس فوری طور پر کالج کے احاطے میں پہنچ گئی۔پولیس نے حملہ کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ ایک اور نوجوان بھی شامل ہے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر نے بتایا کہ یہ دونوں نابالغ بچے ہیں اور ہلاک ہونے والا طالب علم بھی نابالغ ہے۔ جسکا نام سدرشن راٹھوڑ ہے ۔ پولیس کو ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ رنجش ایک ماہ قبل پارکنگ میں کار پارک کرنے کے تنازع پر غصے میں کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے